اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا ہندو شخص کے مسلمان پر پیشاب کرنے کی ہے...

Fact Check: کیا ہندو شخص کے مسلمان پر پیشاب کرنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ وائرل دعوے کا جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ہندو شخص کے مسلمان پر پیشاب کرنے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو میں جس شخص پر استنجا کیا جا رہا ہے وہ مسلمان نہیں، بلکہ ہندو قبائلی طبقے سے ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر مدھیہ پردیش کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک شخص کھڑے ہو کر سیگریٹ پیتے ہوئے دکان کی سیڑھی پر بیٹھے شخص پر پیشاب کر رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جس شخص پر پیشاب کیا جا رہا ہے، اس کا تعلق مذہب اسلام سے ہے اور جو پیشاب کر رہا ہے وہ ہندو ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے۔

ہندو شخص کے مسلمان پر پیشاب کرنے کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: Twitter @Baghi_Group

Fact Check/Verification 

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں معلوم ہوا کہ یہ معاملہ مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں پیش آیا تھا۔ پھر ہم نے سیدھی کی ایڈشنل ایس پی انجو لتا پاٹلے سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے سوال کیا کہ کیا وائرل ویڈیو میں جس شخص پر پرویش شکلا پیشاب کر رہا ہے وہ مسلم سماج سے ہے؟ ایڈشنل ایس پی انجو لتا پاٹلے نے جواب میں کہا کہ “ویڈیو میں جس شخص پر پیشاب کیا جا رہا ہے اس کا تعلق ایس سی/ ایس ٹی طبقے سے ہے۔ مجرم پرویش شکلا کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے”۔

اس کے علاوہ ہمیں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایڈشنل ایس پی انجو لتا پاٹلے کا بیان بھی ملا۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم پرویش شکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلٰی شیوراج سنگھ چوہان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پرویش شکلا پر این ایس اے بھی لگایا گیا ہے۔ 

Courtesy: Twitter @PTI_News

مزید سرچ کے دوران ہمیں مجرم پرویش شکلا سے متعلق کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ملزم پرویش شکلا کی گرفتاری ہو چکی ہے، اس کے گھر کے کچھ حصے کو بلڈوزر کی مدد سے زمیں دوز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی رپورٹس میں واضح کیا گیا کہ ملزم پریش شکلا بی جے پی کا رکن ہے اور اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے کُبری سے ہے۔ ان سبھی رپورٹس میں متاثر شخص کا تعلق ہندو قبائلی طبقے سے بتایا گیا ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر متاثر شخص سے متعلق کئی ٹویٹس ملے۔ جس میں قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے متاثر شخص کا نام دشمت بتایا گیا ہے۔ 

Courtesy: Twitter @ChouhanShivraj

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ہندو شخص کے مسلمان پر پیشاب کرنے والا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل ملزم پریش شکلا نے ہندو قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے دشمت پر پییشاب کیا تھا اور ان پر کاروائی بھی کی جا چکی ہے۔

Result: False

Our Sources
Conversation with ASP Sidhi, MP Anju Lata Patle
Tweet by @PTI_News on 5 Jul 2023
Reports published by Aaj tak, BBC Hindi, The Quint and NBT on Jul 2023
Tweet by MP CM @ChauhanShivraj on 06 Jul 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular