اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: عمران خان اور کسان آندولن سے متعلق وائرل پوسٹ کے...

Weekly Wrap: عمران خان اور کسان آندولن سے متعلق وائرل پوسٹ کے 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان عام انتخابات 2024 اور عمران خان سے متعلق فرضی دعوے کافی سرخیوں میں رہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں چل رہے کسان آندولن، پاکستانی نیوز اینکر اقرار الحسن اور جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سراج الحق کی پرانی ویڈیوز کو حالیہ دنوں کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق آپ درج ذیل میں پانچ مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کرنے کی ہے یہ تصویر؟

گاڑی میں بیٹھے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ عمران خان کی یہ تصویر اڈیالہ جیل سے بنی گالا پہنچنے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ تصویر پرانی اور بیل کے بعد لاہور جانے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

عمران خان کی داڑھی والی تصویر کی کیا ہے پوری حقیقت؟

پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے اب جیل میں داڑھی رکھ لی ہے، لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ عمران خان کی پرانی تصویر کو ترمیم کرکے شیئر کیا گیا ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔

کیا پاکستانی نیوز اینکر اقرار الحسن کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے؟

پاکستانی نیوز اینکر اقرار الحسن کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے دفاتر کی ویڈیو بناتے ہوئے وہ ایک بار پھر پکڑے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 2 برس پرانی ہے، جب پاکستانی آئی بی کے ایک اہلکار کے کرپشن کوبے نقاب کرنے کی وجہ سے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا تازہ کسان مظاہرے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ مناظر بھارت میں ہو رہے تازہ کسان آندولن کے ہیں۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ویڈیو 3 فروری کو بلاگر بھانا سدھو کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کی ہے۔ یہاں پڑھیں فیکٹ چیک۔

کیا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی یہ ویڈیو پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد کی ہے؟

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد رونے کی ہے۔ دراصل تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ سراج الحق کی یہ ویڈیو جماعت اسلامی کے دوسری بار امیر منتخب ہونے پر آبدیدہ ہونے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular