ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے...

Fact Check: عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر تقریباً 9 ماہ پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

پاکستان میں گزشتہ 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بیرسٹر گوہر علی کی تصاویر خوب گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان کے اڈیالہ جیل سے بنی گالا پہنچنے کی تازہ تصویر ہے۔ تصویر کے ساتھ فیس بک صارفین نے لکھا ہے کہ “عمران خان اور گوہر علی خان بنی گالہ پہنچ گئے”۔

یہ تصویر عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کی نہیں ہے بلکہ پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/Muhammad Shoaib 
یہ تصویر عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کی نہیں ہے بلکہ پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/M Asif Khan

Fact

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کے مستند ایکس ہینڈل پر ہوبہو تصاویر ملیں۔ جسے 13 مئی 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق عمران خان اور گوہر خان کی یہ تصویر بیل کے بعد لاہور جانے کی ہے۔

پھر ہم نے “عمران خان کو جیل سے بنی گالہ منتقل کیا گیا” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کی 13 تاریخ کو شائع ہونے والی پاکستانی نیوز ویب سائٹ و ٹی وی چینل اردو پوائنٹ اور بول نیوز کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

Courtesy: Urdu point

Result: False

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “عمران خان اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں”، وہ پرانی ہے اور دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Sources
Tweet by BarristerGohar on 13 May 2023
Report published by Urdu Point and BOL News on 13 Feb 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular