Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے لبنان میں ہونے والے ڈیجیٹل مبینہ حملے میں تباہ ہونے والا آئی فون اور مسلمان بزرگ شخص کی سرعام پٹائی کی ویڈیو کو بھارت کا بتاکر شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج پر دہشت گردانہ حملے کا بتاکر فرضی دعوے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی۔ جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔
تباہ شدہ آئی فون کی تصویر کو شیئر کرکے صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہی آئی فون ہے جسے لبنان میں حالیہ دنوں ہیکنگ آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر پرانی اور مصر کے قاہرہ کی ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔
بھارت میں مسلمان بزرگ شخص پر ایک خاص قوم کے فرد کی جانب سے کئے گئے تشدد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے، جسے فرقہ وارنہ رنگ دے کر شیئر کیا گیا ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کی لاشوں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں کشمیری انتہاپسندوں کے مابین ہونے والے ایک تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر 6 برس پرانی ہے اور دونوں ہلاک شدہ جوان پاکستانی فوج کے ہیں۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
سوشل میڈیا پر رکشہ چلا رہے نوجوان کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر بنگلہ دیش کے ایک رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی ہے جس نے اپنی گریجویشن کی ڈگری لینے کے بعد والدین کو ان کے رکشے پر بیٹھاکر اور خود رکشہ چلاکر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر پرانی اور نوجوان کے والد رکشہ ڈرائیور نہیں ہے بلکہ کسان ہیں۔ یہاں پوری تحقیقات۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
March 8, 2025
Mohammed Zakariya
February 22, 2025
Mohammed Zakariya
February 8, 2025