اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: مسلمانوں پر تشدد و دیگر موضوع پر وائرل پوسٹ کے...

Weekly Wrap: مسلمانوں پر تشدد و دیگر موضوع پر وائرل پوسٹ کے پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر مسلمانوں پر بھارتی اکثریتی لوگوں کی جانب سے تشدد کا بتاکر خوب ویڈیوز و تصاویر شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کو پاکستان کے پنجاب کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے معروف مزاح نگار و مصنف انور مقصود کے اغوا کی خبر بھی فیس بک اور ایکس پر خوب شیئر کی گئی۔ جس سے متعلق درج ذیل میں مختصر فیکٹ پڑھیں۔

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر کیا جا رہا ہے شیئر

خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ جن خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے وہ مسلمان ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو تقریباً 7 سال پرانی ہے اور بھارت کے رامپور میں 2 دلت ہندو خواتین کو مسلمان نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا مسلمان ڈیلیوری بوائے پر تشدد کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی پٹائی کی ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا گیا کہ پانچ لڑکوں نے مسلمان ڈیلیوری بوائے کو مذہبی نفرت کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس معاملے میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے، لڑکے کو ذاتی تنازع کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا اسکوٹی سوار مسلمان شخص کو زد و کوب کرنے کی ہے یہ ویڈیو؟

اسکوٹی سوار فرد کی پٹائی کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ آفس جا رہے اسکوٹی سوار مسلمان شخص کی ہندو لوگوں نے سرراہ پٹائی کی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اسکوٹی سوار فرد کا ہندو مذہب سے تعلق ہے اور ان کا نام سندیپ مہاجن ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا مولوی کے لڑکی کو جبراً بوسہ کرنے کی یہ ویڈیو پاکستان کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی گئی، جس میں ایک لڑکی کو مولوی بوسہ کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ ویڈیو پاکستان کے پنجاب کی ہے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو بنگلہ دیش کے دیناج پور کی ہے۔ جہاں شخاوت نامی لڑکے نے درجہ 6 کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی، جس کے جرم میں اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا پاکستان کے مشہور مصنف انور مقصود کو اغوا کرلیا گیا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو رپورٹ میں میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے مشہور مصنف و مزاح نگار انور مقصود کو اغوا کر لیا گیا ہے انہیں زد وکوب بھی کیا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور وہ بخیر اپنے گھر میں موجود ہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular