اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckWeekly wrap: پارلیمنٹ اور اسرائیل پر ہوئے حملے سے منسوب وائرل پوسٹ...

Weekly wrap: پارلیمنٹ اور اسرائیل پر ہوئے حملے سے منسوب وائرل پوسٹ کا مختصر فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر پارلیمنٹ میں ہوئے حملے کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہزاروں پرندوں کے اسرائیل پر حملے سے جوڑ کر اور ساتھ ہی مختلف تصویر کو ناروے کے بحری جہاز پر حوثیوں کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ان موضوعات پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا بھارتی اپوزیشن لیڈر کی وزیر اعظم مودی کے رہنماؤں کی جانب سے کی گئی پٹائی کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کشمیر کے فیصلے پر بھارت میں سپریم کورٹ اور مودی کے خلاف اپوزیشن لیڈر نے احتجاج کیا تو وزیر اعظم مودی نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر اس کی پٹائی کر ڈالی۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے اس نے لوک سبھا کے اندر غیر قانونی طریقے سے گھس کر گیس اسپرے کردیا تھا۔ یہاں پڑھیں پوری حقیقت۔

کیا اسرائیل پر تازہ پرندوں کے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

پرندوں کے جھنڈ کی ایک ویڈِیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ 15 نومبر 2023 کو اسرائیل پر پرندوں کی شکل میں اللہ کا عذاب نازل ہوا، اچانک لاکھوں پرندوں نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ ہم نے اس بارے میں تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور ٹیکساس کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

 کیا ویڈیو میں نظر آ نے والے مقام پر موسیٰ علیہ السلام نے عصا مار کر راستہ بنایا تھا؟

ایک ویڈیوکے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ وہ سمندر ہے جس پر موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کے لشکر سے بچنے کے لئے اپنا عصا مارا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ سمندر کا یہ منظر مصر کے بحر احمر کا نہیں ہے، بلکہ چین کے یوگو شازہو نامی جزیرے کا ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیا اسرائیل کی طرف جانے والے ناروے کے بحری جہاز پر یمنی حوثیوں کے حملے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کی طرف جانے والے ناروے کے بحری جہاز پر کئے گئے حملے کی ہے، جبکہ یہ تصویر مارچ 2012 میں سعودی عرب کے شہر راس تنورہ کے قریب بحری ٹینکر میں لگی آگ کی ہے۔ پورا تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular