اتوار, ستمبر 1, 2024
اتوار, ستمبر 1, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: کولکاتا عصمت ریزی معاملے، غلام نبی آزاد کے کانگریس میں...

Weekly Wrap: کولکاتا عصمت ریزی معاملے، غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو کو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج کی عصمت ریزی متاثرہ کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر کے معروف لیڈر غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے، بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے جانے و چین میں ایک ساتھ 7 سورج کے طلوع ہونے کا بتاکر فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ ان سبھی موضوع پر پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج کی عصمت ریزی متاثرہ لڑکی کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج کی عصمت ریزی متاثرہ لڑکی کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکی اپنے چہرے پر لگے زخم دکھا رہی ہے۔ تحقیقات کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ ایک میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ تصویر ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی ہے؟

سوشل میڈیا پر بھارتی قومی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ یونیورسٹی میں مظاہرے کے دوران بھارتی پرچم کو جلایا گیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر تقریباً 15 برس پرانی ہے اور بھارت کے سرینگر کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جموں کشمیر الیکشن سے قبل غلام نبی آزاد کانگریس میں ہوں گے شامل؟

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو الائنس پارٹی کے چیف سرپرست غلام نبی آزاد انتخابات سے قبل کانگریس میں شامل ہوں گے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا دعوی بے بنیاد ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا پٹرول پمپ ملازم کے اسرائیلی شہری کو ایندھن دینے سے انکار کی یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات کی ہے؟

ایک ویڈیو جس میں ایک شخص یہودی لباس میں نظر آنے والے افراد کو بھدی گالیاں دیتے ہوئے سنائی دے رہا ہے، کے ساتھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں بنگالی پٹرول پمپ ملازم نے اسرائیلی شہریوں کو ایندھن دینے سے انکار کر دیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو امریکی ریاست نیوجرسی کی ہے، جہاں ایک ملازم نے یہودیوں کی گاڑی میں ایندھن بھرنے سے انکار کیا تھا۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا چین میں آسمان پر نظر آئے 7 سورج؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ چین میں ایک ساتھ7 سورج طلوع ہوئے ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا وائرل ویڈیو میں آسمان پر نظر آ رہے 7 سورج محض نظری وہم کا نتیجہ ہیں۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular