اتوار, جون 16, 2024
اتوار, جون 16, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے سے فوراً پہلے...

Fact Check: کیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے سے فوراً پہلے کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری ویڈیو۔
Fact
ویڈیو تقریباً 5 ماہ پرانی اور ایرانی صدر کے فیروزکوہ پر موجود نمرود ڈیم کے دورے کی ہے۔

ہیلی کاپٹر پر سوار ایرانی صدر ابراہیم رائیسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایرانی صدر کی یہ ویڈیو ہیلی کاپٹر حادثے سے پہلے فضاء میں فلمائی گئی آخری ویڈیو ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تقریباً 5 ماہ پرانی ویڈیو کو حالیہ دنوں کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Courtesy: X@ssgviews

20 مئی کو شائع ہونے والی وائس آف امریکہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد سے ایران آرہا تھا، تبھی اتوار کو ہی وہ لاپتہ ہوگیا۔ تلاشی کے بعد پیر کی صبح ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا، جس کے بعد ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ایرانی حکام نے کی تھی۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ جن میں ہیلی کاپٹر پر سوار ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ایک ویڈیو کو بھی ان کے آخری سفر کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/Verifcation

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے آخری سفر کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو “ایرنا” کیورڈ کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 جنوری 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو خبرگزاری ایرنا نامی ایکس ہینڈل پر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ایرانی صدر کی یہ ویڈیو فیروزکوہ شہر میں موجود نمرود ڈیم کے فضائی دورے کی ہے۔

Courtesy: X@IRNA_1313

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں کئی ایرانی میڈیا رپورٹس موصول ہوئیں، جس میں ایرانی صدر ابراہیم رائیسی کے فیروزکوہ کے نمرود ڈیم کے دورے کا ذکر کیا گیا ہے۔ پوری خبر یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

Courtesy: Mehr News

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ ایران ہیلی کاپٹر حادثے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
X Post by @IRNA_1313 on 18 Jan 2024
Reports published by Mehr News and Telewebion on Jan 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular