اتوار, جون 16, 2024
اتوار, جون 16, 2024

ہومFact CheckFact Check: جارجیا میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو...

Fact Check: جارجیا میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی ویڈیو کو ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کریش ہوکر گرنے کا منظر۔
Fact
یہ ویڈیو 2 برس سے زائد پرانی ہے اور جارجیا میں ہونے والے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے۔

فیس بک اور ایکس پر ہیلی کاپٹر کریش کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک ہیلی کاپٹر کو فضاء سے پہاڑوں کے درمیان گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور اس میں دھماکے کے بعد تیز شعلے اور دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کریش کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو
Courtesy: Facebook/ sarganmedianetwork

گزشتہ دنوں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت نو افراد کی اموات ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہو گئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ایک ہیلی کاپٹر کے کریش ہوکر تباہ ہونے کی ویڈیو کو ابراہیم رئیسی سے منسوب کرکے شیئر کیا جار ہا ہے۔

Coutrtesy: X@DrXiakhan

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ ٹول کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو ہم نے گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں 29 جولائی 2022 کو شائع شدہ میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں ہیلی کاپٹر کریش کی اس ویڈیو کو جارجیا کے گوڈاؤری میں پہاڑ کی چوٹی پر پھنسے دو پیرا گلائیڈرس کو رسکیو کرنے گئے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں نیوز فلور پر بھی ملی۔ جس میں بھی اسے جارجیا کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Mail Online

اس کے علاوہ ہمیں 29 جولائی 2022 کو آذربائیجان سے شائع ہونے والی نیوز ویب سائٹ اے پی اے پر مذکورہ وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ شائع ایک آرٹیکل موصول ہوا۔ جس کے مطابق ہیلی کاپٹر جارجیا کی وزارت داخلہ کی سرحدی سروس کی تھی۔ جس میں کُل 5 افراد موجود تھے، جن میں دو پائیلٹ اور تین بچاؤ کرنے والے ملازمین۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوڈاؤری ریزارٹ کے علاقے میں دو لاپتہ پیرا گلائیڈر کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن چلایا جا رہا تھا۔ جہاں یہ ہیلی کاپٹر پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرا گیا تھا۔

Courtesy: APA

یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے سے فوراً پہلے کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں جانیں

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کریش کا بتایا جا رہا ہے، وہ تقریباً 2 سال پہلے جارجیا کے گوڈاؤری ریزارٹ علاقے میں دو پیرا گلائیڈرز کی تلاش کے دوران ہوئے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Mail Online and News Flare and APA on 29 July 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular