Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جن میں لیفٹیننٹ ونے نروال سے منسوب کرکے ویڈیو اور تصاویر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سید عادل حسین شاہ، جنہوں نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا تھا، کا بتاکر بھی ایک تصویر شیئر کی گئی۔ ان سبھی موضوع پر 5 فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

گولا باری کی ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ منظر پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد تتاپانی سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شدید گولہ باری کی ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ گمراہ کن ہے اور یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر 2020 سے موجود ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سبز وادی میں رومانوی انداز میں نظر آرہے جوڑے کی ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی ہیں۔ لیکن باریکی سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ایک دوسرے جوڑے آشیش سہراوت اور ان کی اہلیہ یشیکا شرما کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ پہلگام حملے میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ثابت ہوئی۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

لاش کی پیشانی کو بوسہ دے رہے بچے کی ایک تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ پہلگام میں سیاحوں کی جان بچانے کےلئے دہشت گرد سے بندوق چھیننے والے سید عادل حسین شاہ کی لاش ہے، لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ بے بنیاد ہے اور یہ تصویر انٹر نیٹ پر پہلگام میں ہوئے حملے سے پہلے سے موجود ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر تین افراد کے چہرے کے خاکے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے جن 3 مشتبہ دہشت گردوں کا تصویری خاکہ جاری کیا ہے، ان میں ایک بابر اعظم کی شکل سے مل رہا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں دعویٰ بےبنیاد نکلا اور خاکہ اے آئی سے تیار شدہ ثابت ہوا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
November 29, 2025
Mohammed Zakariya
November 22, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2025