منگل, اکتوبر 15, 2024
منگل, اکتوبر 15, 2024

ہومFact Check75 سالہ معمر شخص نے اپنی ہی بیٹی سے کی شادی!کیا ہے...

75 سالہ معمر شخص نے اپنی ہی بیٹی سے کی شادی!کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

 دعویٰ

بیٹے کی چاہت میں 75 سالہ معمر شخص نے 15 سال کی پیٹی سے نکاح کرلیا ہے۔اب اپنی ہی بیٹی لڑکا پیدا کرے گی۔واہ رے مذہب۔۔

تصدیق

ان دنوں مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کی شازشیں اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کے ساتھ نابالغ بچی کی تصویر کو دلخراش کیپشن کے ساتھ  خوب وائرل کیا جارہا ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے ۷۵سالہ شخص اپنی پندرہ سالہ بیٹی سے شادی کیا ہے۔اس پوسٹ کو متعدد شخص نے شیئر اور لائکس کیا ہے۔

ہماری کھوج

وائرل تصویر کو دیکھنے کے سمجھنے کے بعد ہم نے باضابطے طور پر وائرتصویر کی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے ڈھیڑ ساری خبریں ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

 گوگل پر ملی جانکاری کے بعد ہم نے کچھ کیورڈس کا استعمال کیا۔جہاں ہمیں وائرل تصویر والی نیوزایٹین اردو اور سیاست نیوز کے ویب سائٹ پر شائع دوہزار سترہ کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق حیدرآباد میں سولہ سال کی لڑکی کے ساتھ 65سالہ عمانی شہری سے شادی کا معاملہ پیش آیاتھا۔لڑکی کی ماں سعید النساء ساکن نواب صاحب کنٹہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔جس میں اس نے مسقط سے اپنے بیٹی کو واپس وطن لانے کی درخواست پیش کی تھی۔

مذکورہ بالا خبر سے صاف واضح ہوگیا کہ وائرل تصویر حیدرآباد کی ہے۔جہاں غیر ملکی معمر شخص کے ساتھ کنٹریکٹ شادی کا معاملہ پیش آیا تھا۔پھر ہم نے اس بارے میں جاننا چاہا کہ آیا یہ اس واقعے کے بعد غیر ملکی شخص کی گرفتاری ہوئی یا نہیں۔اس دوران ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں نیوزایٹین اردو اور ٹائمس آف انڈیا پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق حیدرآباد پولس نے کاروائی کرتے ہوئے شادیوں کے ایک گروہ کا انکشاف کیا۔اس کاروائی میں17افراد بشمول 8عرب شہریوں جن کا تعلق سعودی عرب ،عمان اور قطر سے ہے۔پولس نے اس کے علاوہ دیگر چار افراد کو شادی کے نام پر معصوم لڑکیوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں کیا دعویٰ غلط ہے۔یہ تصویر حیدرآباد کی ہے۔جہاں نابالغ بچی سےعمان کے ایک معمر شخص نے کنٹریکٹ پر شادی کی تھی۔جس کے بعد پولس میں شکایت ہوئی اور اسے گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

 ٹولس کا استعمال

گوگل ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن(جھوٹا دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular