ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پانچ پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹس...

Weekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پانچ پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹس یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر اڈیشہ میں ہوئے بھیانک ریل حادثے سے منسوب کرکے کئی ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پرانی روایت ستی پرتھا کا بتاکر ایک دلہن کی ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ وہیں ایک چلتی ٹرین کی ویڈیو کو جاپان کی ہائی ٹیکنالوجی والی ٹرین بتاکر شیئر کیا گیا۔ انہیں سب وائرل پوسٹ کا مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔

کیا اڈیشہ ٹرین حادثے کی ہے یہ وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج؟

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو ہوئے ٹرین حادثے کا بتاکر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور حیدرآباد کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

ریلوے ٹریک پر پتھر رکھتے پکڑے گئے لڑکے کی یہ ویڈیو کب کی ہے؟

فیسبک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ کرناٹک کے ریلوے ٹریک پر پتھر رکھتے پکڑا گیا مسلم سماج کا لڑکا۔ ہم نے جب اس سلسلے میں معلومات حاصل کی تو پتا چلا کہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کا فرقہ وارانہ رنگ نہیں ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ریلوے ٹریک پر پتھر رکھتے پکڑے گئے لڑکے کی یہ ویڈیو کب کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی ویڈیو عربی کیپشن کے ساتھ وائرل ہوئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں دلہن کو اپنے شوہر کے ساتھ ستی کرنے (زندہ جلانے) کے لئے ڈولی میں لے جایا جا رہا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو نیپال میں ہوئی ایک روایتی شادی کی ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں۔

 کیا واقعی چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں اڑنے لگی چیزیں؟

فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں زمین کے قریب چاند آتے ہوئے نظر آتا ہے، جس کے بعد زمین کی چیزیں فضاء میں تیرنے لگتی ہیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں نظر آ رہے مناظر قدرتی کرشمہ ہیں۔ وائرل پوسٹ کے کمنٹ میں کچھ صارفین کا دعویٰ تھا کہ چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں چیزیں اڑ نے لگی ہیں۔تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو وی ایف ایکس کی مدد سے تشہیر کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

 کیا جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ٹرین کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں چلتی ٹرین میں طرح طرح کی لائٹنگ جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو جاپان کی چلتی ٹرین میں لائٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو چین کی ہے اور پرانی ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular