ہفتہ, مئی 18, 2024
ہفتہ, مئی 18, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: لوک سبھا انتخابات 2024 سے متعلق 5 وائرل پوسٹ کے...

Weekly Wrap: لوک سبھا انتخابات 2024 سے متعلق 5 وائرل پوسٹ کے مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر برقعہ پوش شخص کی ایک ویڈیو کو بھارت میں فرضی ووٹ کرنے کے جرم میں گرفتاری کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ گائیوں سے بھرے ٹرک کو اڈانی پورٹ کا بتایا گیا، وہیں وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس لیڈر کنہیا کمار کی ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں

پولس گرفت میں برقعہ پوش شخص کی پاکستان کی ویڈیو ‘ووٹ جہاد’ سے منسوب کرکے کی گئی شیئر

پولس گرفت میں برقعہ پوش شخص کی ایک ویڈیو کو “ووٹ جہاد” سے منسوب کرکے دعویٰ کیا گیا کہ برقعہ پہن کر اس نوجوان نے ووٹنگ میں دھاندلی کی۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق بھارت سے نہیں ہے بلکہ پاکستان کے لاہور سے ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا گائیوں سے بھرے ٹرکوں والی یہ ویڈیو اڈانی پورٹ کی ہے؟

ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منظر گجرات کے اڈانی پورٹ کا ہے، جہاں ہزاروں گائیوں کو ٹرکوں میں بھر کر ذبح کرنے کے لئے عرب ممالک بھیجا جا رہا ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ گائیوں سے بھرے ٹرکوں والی وائرل ویڈیو دراصل عراق کے ام قصر پورٹ کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے؟

کانگریس لیڈر کنہیا کمار کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کنہیا کمار اصل میں مذہب اسلام اپنا چکے ہیں اور وہ سب کو مسلمان بنانا چاہتے ہیں۔ ویڈیو کی جب ہم نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا اصل ویڈیو کو ترمیم کرکے صارفین فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیا امت شاہ نےاپنے بیان میں کہا ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن کو ختم کردیں گے؟

سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن ختم کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ دراصل انہوں نے سال 2023 میں تلنگانہ میں ایک ریلی کے دوران کہا تھا کہ تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن ختم کردیں گے اور اس ریزرویشن کو ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے حق میں تقسیم کردیں گے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ٹی وی اسکرین پر پاکستانی رہنما سعد رضوی کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم مودی؟

وزیر اعظم مودی کی ٹی وی اسکرین پر پاکستانی رہنما سعد رضوی کو دیکھنے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سعد رضوی کی تقریر کو غور سے سن رہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular