Authors
Claim
فیس بک پر ایک عمارت میں لگی آگ کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت سویڈن کا صدارتی محل ہے، جس میں آگ لگ گئی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “الحمدللہ سویڈن کے صدارتی محل کو اچانک آگ لگ گئی ہے۔ قرآن کی طاقت”۔
Fact
ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں یو ایس اے ٹو ڈے، نیو یارک پوسٹ اور سی بی ایس نیوز بوسٹن پر شائع 3 اور 5 جون کو شائع رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق آگزنی کی یہ ویڈیو امریکی ریاست میساچوسٹس کے 280 سال پرانے تاریخی چرچ کی ہے۔
مزید ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر “اسپینسر 280 ایئرس اولڈ چرچ” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ تلاش کرنے پر ہم اسی مقام پر پہنچے جہاں یہ چرچ ہے۔ میپس پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ چرچ امریکہ کے اسپینسر کے 207 مین اسٹریٹ پر موجود ہے۔ اس کا نام فرسٹ کانگریگیشنل یونائیٹیڈ چرچ ہے۔ یہاں یہ واضح ہو چکا کی ویڈیو سویڈن کے صدارتی محل میں لگی آگ کی نہیں ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹس نہیں ملی، جس میں یہ ذکر ہو کہ سویڈن کے صدارتی محل میں آگ لگی ہو، درحقیقت سویڈن میں صدارتی محل جیسی کوئی عمارت نہیں ہے البتہ گوگل میپس پر ہمیں سویڈن کے سٹاک ہوم میں پارلیمنٹ ہاؤس اور رائل پیلس ملا۔
گزشتہ دنوں مذکورہ دعوے کے ساتھ فلپائن کے تاریخی پوسٹ آفس میں لگی آگ کا بتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
Result: False
Our Sources
Reports published by USA Today, New York Post and CBS News Boston on 03,05 Jun 2023
Geo location Search
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔