جمعرات, مئی 2, 2024
جمعرات, مئی 2, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اڈیالہ...

Fact Check: کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کی ہے یہ تصویر؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹ انسٹاگرام اور فیس بک پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ووٹ ڈالتے ہوئے ایک تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی یہ تصویر اڈیالہ جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے اپنا ووٹ حلقہ این اے 47 اسلام آباد سے ڈالا ہے۔

یہ تصویر عمران خان کے اڈیالہ جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Instagram @kaptaan__army
Courtesy: Facebook/

Fact

ہم نے جب مذکورہ تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر ہوبہو تصویر ملی۔ جسے 14 اکتوبر 2018 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں اس تصویر کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 14 اکتوبر 2018 کو حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ ImranKhanOfficial

اسی تصویر کو پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر 14 اکتوبر 2018 کو بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس سے واضح ہو چکا کہ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کی یہ تصویر اڈیالہ جیل کی نہیں ہے۔

Courtesy: Facebook/ PTIOfficial

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کی یہ تصویر اکتوبر 2018 میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ہے۔ اس کا گزشتہ 8 فروری کو پاکستان میں ہوئے عام انتخابات 2024 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by ImranKhanOfficial and PTIOfficial on 14 Oct 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular