پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: پانچ فرضی پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں

Weekly Wrap: پانچ فرضی پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے نمازیوں پر بھارتی پولس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کی ویڈیو کو حالیہ دنوں کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف کے اسلام میں داخل ہونے، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی والد سے ملاقات، پاکستان کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں رقص کرنے و میٹا ایپس میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا۔ ان موضوعات پر درج ذیل میں مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا پولس کی جانب سے نمازیوں پر لاٹھی چارج کی یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں مسجد سے نکل رہے لوگوں پر پولس لاٹھی چارج کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو کو نمازیوں کے ساتھ پولس کے حالیہ برتاؤ کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور کرناٹک کے بیلگام کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔

کیا خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے رقص کی ہے یہ ویڈیو؟

ایک پروگرام کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ پاکستان کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں میوزک پر ممبران کے تھرکنے کی ہے۔ جبکہ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے ایک پروگرام کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی یہ ویڈیو اپنے گھر میں والد سے ملاقات کی ہے؟

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ایک بزرگ سے ملاقات کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی یہ ویڈیو اپنے گھر میں والد سے ملاقات کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور وارانسی میں مہاکوی سُبرامنیا بھارتیار کے پوتے اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ملاقات کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا اداکارہ کترینہ کیف نے اسلام قبول کرلیا ہے؟

سوشل میڈیا پر اداکارہ کترینہ کیف کی عربی میں تقریر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ لاہور حلوہ لکھے لباس والے واقعے کے بعد اداکارہ کترینہ نے اسلام قبول کرلیا اور عربی میں خطاب بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ جبکہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور کترینہ کیف کی یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا میٹا سمیت دیگر سوشل نٹورکنگ سائٹس کی صرف پاکستان میں رسائی ہوئی بند؟

پانچ مارچ کی شام فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروسز کچھ گھنٹوں کے لئے متاثر ہوئی تھیں۔ جس کے بعد ایکس پر پاکستانی صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر (ایکس)، سوشل ڈیجیٹل میڈیا کی ایپس و تمام اکاؤنٹ صرف پاکستان کی حدود میں غائب یا بند کئے گئے ہیں، بقیہ ممالک میں چل رہی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل دعوی بے بنیاد ہے۔ یہ سارے ایپس خصوصا پاکستان میں بند نہیں کی گئی تھیں۔ یہاں پڑھیں پوری فیکٹ چیک۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular