اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کے پانچ فیکٹ چیک...

Weekly Wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پوسٹ کے پانچ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر کرناٹک اور ترکی انتخابات کے نتائج سے جوڑکر کئی ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔اس کے علاہ عمران خان کی حمایت میں بھارتی اداکاروں کے فرضی ویڈیو جاری کئے گئے۔ وہیں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ کار حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں وائرل پوسٹ کے پانچ فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں

کیا کرناٹک میں ترنگا ہٹاکر لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟

کیا کرناٹک میں ترنگا ہٹاکر لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کچھ لوگ ایک چوراہے پر سبز اور زعفرانی رنگ کے پرچم لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔ دعویٰ کیا گیا کہ کرناٹک میں ترنگا ہٹاکر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ دراصل جس پرچم کو پاکستانی پرچم کہا جا رہا ہے وہ مسلمانوں کا مذہبی پرچم ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا کرناٹک میں آر ایس ایس کے برقعہ پوش شخص کو پولس نے پتھر پھینکنے کے الزام میں کیا گرفتار؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کرناٹک میں آر ایس ایس کے برقعہ پوش لوگوں کو پولس نے پتھر پھینکنے اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور کرناٹک سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

 کیا عمران خان کی گرفتاری کے بعد اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن نے کی ان کی حمایت؟

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں تینوں اداکار پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی گرفتاری کے خلاف بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ لیکن ہم نے جب ساری ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اکشے کمار، سلمان خان اور رتک روشن کی ویڈیوز ترمیم شدہ ہیں، تینوں اداکاروں نے عمران خان کی حمایت میں کسی بھی طرح کی ویڈیوز جاری نہیں کی ہیں۔ پوری پڑٹال یہاں پڑھیں۔

کیا رجب طیب اردوغان تیسری بار ترکی کے صدر منتخب کئے گئے ہیں؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر الگ الگ ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ “رجب طيب اردوغان تیسری بار ترکی کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 64.47 فیصد ووٹ حاصل کیا ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ابھی ترکی کا نیا صدر منتخب نہیں ہوا ہے۔ 28 مئی کو “رن آف” میں فیصلے کا امکان ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا کرکٹر بابر اعظم کار حادثے میں ہوئے زخمی؟

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular