پیر, اکتوبر 14, 2024
پیر, اکتوبر 14, 2024

ہومFact Checkاسٹار گیٹ سیریز کے منظر کو آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر بتاکر...

اسٹار گیٹ سیریز کے منظر کو آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک اور ٹویٹر پر بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے ہوئے اسپیس شپ کی ایک تصویر کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ”آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر وادی پنچشیر میں محو پرواز پایا گیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا میں کھلبلی”۔بتادوں کہ اس تصویر کو زیادہ تر مزاحیہ طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس آئی کامحو پرواز ہیڈکوارٹر کی تصویر کا اسکرین شارٹ
آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر کی تصویر کا اسکرین شارٹ

افغانستان میں طالبانی حکومت آنے کے بعد سوشل میڈیا و نیوز چینلوں پر طرح طرح کی تصاویر اور ویڈیو کو بغیر تحقیق کے خبریں کے ساتھ شائع کیا گیا۔ جس میں طالبانی حکومت کو بے رحم اور سخت دل ثابت کرنے کی کوشش کی گئ ہیں۔

دوسری جانب ان دنوں اسپیس شپ کی ایک تصویر کو بھارتی میڈیا سے منسوب کرکے سوشل نیٹورکنگ سائٹس پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں صارفین کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ “اسپیس شپ آئی ایس آئی کاہیڈکوارٹر ہے۔ جو افغانستان کے پنجشیر میں محو پرواز پایا گیا ہے۔ اس خبر کے شائع ہوتے ہی بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے”۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “آئی ایس آئی کاہیڈکوارٹر وادئ پنچشیر میں محو پرواز پایا گیا ہے” سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر ستمبر ماہ میں 9,489 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر متعدد لنک فراہم ہوئے۔ ساتھ ہی اسکرین پر انگلش میں “اسٹارگیٹ ایس جی 1 نوکس سٹی” لکھا ہوا نظر آیا۔

کیا یہ تصویر سچ میں آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر کی ہے؟

پھر ہم نے اسٹارگٹ سیزن ون کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں گونکسین ڈاٹ کام، ٹیل ٹال ٹی وی اور گیٹ ورلڈ نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔ جس میں اس تصویر کو غیر ملکی ویب سریز “اسٹار گٹ ” کے سیزن ون کے آٹھویں قسط کا منظر بتایا گیا ہے۔ اس قسط کو “دی ناکس” کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس قسط کو ہارٹ ہینسن نامی مصنف نے لکھا ہے۔ ایپیسوڈ میں ناکس نامی پرجاتی کو دکھایا گیا ہے۔ جن کے پاس کچھ غیر معمولی طاقتیں ہیں۔ بتادوں کہ سیزن ون کے اہم کردار 9 ہیں۔ اس ویب سیریز کو بنانے میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وائرل تصویر میں نظر آرہا برہنہ شخص پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی ہے؟

ڈیلی موشن پر ہمیں اسٹار گیٹ کی دی ناکس نامی قسط ملی۔ جسے 3 سال پہلے اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے 41 منٹ 33 سیکینڈ پر وائرل تصویر والا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسپیس شپ کی وائرل تصویر غیر ملکی ویب سریز “اسٹار گٹ ” کے سیزن ون کے آٹھویں قسط کا منظر ہے۔ اس قسط کو “دی ناکس” کا عنوان دیا گیا ہے اس تصویر کا آئی ایس آئی ہیڈکواٹر سے کوئی لینا دیا نہیں ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی شائع کی گئی ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔


Result: Satire Sarcasm


Our Sources

Telltaletv.com

Gateworld.net

Gunaxin.com

Dailymotion


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular