منگل, اپریل 30, 2024
منگل, اپریل 30, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: ہفتے کی پانچ اہم فرضی خبروں کے فیکٹ چیک

Weekly Wrap: ہفتے کی پانچ اہم فرضی خبروں کے فیکٹ چیک

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے منی پور تشدد سے منسوب کرکے ایک کوکی عیسائی خاتون پر ہو رہے ظلم و ستم کا بتاکر ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ چندریان 3 کے ناکام ہونے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ وہیں امریکی ریاست الاسکا میں آئے زلزلہ، دہلی سیلاب اور باکسروں کے نماز ادا کرنے کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے مختصر تحقیقاتی رپورٹ موجود ہیں۔

کیا یہ ویڈیو منی پور میں ہوئے کوکی عیسائی لڑکی کے قتل کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ساتھ فوجی جوان کی جانب سے زد وکوب کے بعد قتل کئے جانے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو منی پور کی ہے۔ جہاں کوکی عیسائی لڑکی کو سرعام قتل کردیا گیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور میانمار کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا آسٹریلیا کے ساحل پر ملا چندریان 3 کا ٹکڑا؟

چندریان 3 کو خلائی سفر میں بھیجنے کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس پر دعویٰ کیا گیا کہ چندریان 3 کا منشن ناکام ہوگیا ہے اور اس کے ٹکڑے آسٹریلیا کے سمندر کنارے ملے ہیں۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ تصویر میں نظر آرہا گیجٹ چندریان 3 کا ٹکڑا نہیں ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا امریکی ریاست الاسکا میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے یہ ویڈیو؟

رواں ماہ کی 16 تاریخ کو امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر گھرکے اندر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو الاسکا میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے۔ لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا الاسکا میں آئے حالیہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا دہلی میں آئے حالیہ سیلاب کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

دہلی کی جمنا ندی میں آبی سطح بڑھنے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کی پوسٹ و ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ ان ییں سے ایک پانی سے بھری سڑک کی ویڈیو بھی صارفین نے شیئر کیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو دہلی میں آئے حالیہ سیلاب کی ہے۔ جہاں سیلاب کا پانی کمر تک پہنچ گیا ہے۔ پوریی پڑتال یہاں پڑھیں۔

کیا مائیک ٹائسن نے اس ریستوراں میں نماز ادا کی جہاں مسلمان کی آمد پر تھی پابند؟

سوشل میڈیا پر باکسنگ کے تین عالمی چیمپئن مائیک ٹائسن، بڈوجیک اور عامر عبداللہ کے نماز ادا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ باکسر مائیک ٹائسن، سویڈش بڈوجیک اور عامر عبداللہ نے امریکہ کے لاس اینجلس کے ایک ایسے ریستوراں میں نماز ادا کی، جس کے مالک نے دروازے پر بورڈ لگا رکھا تھا کہ “کُتے، مسلمان اور سیاہ فاموں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے”۔ تحقیقات میں مذکورہ دعوی بے بنیاد پایا گیا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular