پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckViralFact Check: ٹرین میں ایک شخص کی پٹائی کی یہ ویڈیو جے...

Fact Check: ٹرین میں ایک شخص کی پٹائی کی یہ ویڈیو جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے کے بعد کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے کے بعد اب احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر آصف نامی شخص کو ہوم گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
Fact
یہ ویڈیو جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے سے تقریبا 2 ماہ پہلے کی ہے۔

گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو جے پور ممبئی ٹرین میں چیتن سنگھ نامی ایک آر پی ایف جوان نے تین مسلمان سمیت ایک اے ایس آئی کو دہشت گردانہ انداز میں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک مسلم شخص کی ویڈیو، جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے کے بعد کا بتاکر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ لہولہان نظر آرہا ہے اور یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ “میرا نام آصف انصاری ہے، میں احمد آباد ریلوے اسٹیشن کے گورکھپور ایکسپریس (19409) پر بیٹھا ہوا ہوں، جہاں ایک ہوم گارڈ میرا سر پھاڑ کر فرار ہو گیا ہے”۔

ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ 3 اگست 2023 کو احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر ہوم گارڈ نے داڑھی ٹوپی والے ایک مسلمان شخص کو مار مار کر لہولہان کردیا۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ریل میں مسلمانوں پر حملے بڑھنے لگے ہیں۔ آج احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر ہوم گارڈ کا ایک داڑھی کرتے والے نوجوان پر آتنک”۔

 احمدآباد ریلوے اسٹیشن پر مسلم شخص کی پٹائی کی یہ ویڈیو جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے سے پہلے کی ہے۔

Fact Check/Verification

جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے کے بعد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 30 مئی 2023 کو شائع شدہ زی سلام کی ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں بھی ویڈیو کو احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر مسلم شخص کو ہوم گارڈ کے تشدد کرنے کا بتایا گیا ہے۔ البتہ ویڈیو کا کریڈٹ اشرف فیم نام کے ٹویٹر صارف کو دیا گیا ہے اور اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پھر ہم نے اشرف کے ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا، جہاں ہمیں 27 مئی 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ لیکن یہاں بھی آصف انصاری کے ساتھ پیش آئے واقعے کی اصل وجہ پتا نہیں چل سکی۔ اس کے علاوہ رواں سال کے 27 مئی کو مذکورہ ویڈیو روز نامہ اعتماد کے یوٹیوب چینل اور ہد ہد ٹائمس کے فیس بک پیج پر بھی شیئر کی گئی تھی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے سے پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

مزید معلومات کے لئے ہم نے ریلوے ڈی آئی جی احمد آباد ابراہیم شریف سے فون پر رابطہ کیا۔ “انہوں نے وائرل ویڈیو کے سلسلے میں بتایا کہ یہ ویڈیو 25 مئی 2023 کی ہے۔ جہاں صبح کے 9 بجے کے قریب آصف انصاری نامی شخص اور ریلوے ہوم گارڈ کے درمیان احمد آباد گھورکھپور ٹرین میں مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آصف کو ریلوے انتظامیہ نے ہوم گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کو کہا، لیکن جلد بازی کی وجہ سے آصف نے ایف آئی آر درج کروانے سے انکار کردیا تھا۔ البتہ ریلوے انتظامیہ ہوم گارڈ کے خلاف کاروائی کر رہی ہے”۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو جے پور ممبئی ٹرین گولی باری واقعے کے بعد کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر 25 مئی 2023 کی ہے۔ جسے اب احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر آصف نامی شخص کو ریلوے ہوم گارڈ کے تشدد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources
Report published by Zee Salam on 30 May 2023
Tweet by @AshrafFem on 27 May 2023
Videos published by Etemaad Daily Videos on 27 May 2023
Newschecker Conversation With Ahmedabad DIG Ibraheem Sharif


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular