منگل, ستمبر 17, 2024
منگل, ستمبر 17, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے قبول کیا مذہبِ...

Fact Check: کیا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے قبول کیا مذہبِ اسلام؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے مذہبِ اسلام قبول کر لیا ہے۔
Fact
کترینہ کیف کی یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ کترینہ کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے مذہبِ اسلام میں داخل ہونے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ عربی زبان میں خطاب کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “کترینہ کیف نے “اچرا بازار لاہور “والے مومنین سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلی اور مسلمانوں کے مقدس عربی زبان میں تقریر جاری کر دی”۔ بتادوں کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے لاہور میں ایک خاتون کو ‘حلوۃ‘ لکھا ہوا لباس پہنے پر مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کا شکار بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف کی عربی میں تقریر والی ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
Courtesy: Facebook/ sajjad.ali.509

Fact Check/ Verification

کترینہ کیف کا مذہب اسلام میں داخل ہونے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 7 دسمبر 2016 کو بی 4 یو انٹرٹینمنٹ اور سی ڈی ایس انڈیا نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ لیکن اس ویڈیو میں کترینہ انگلش میں خطاب کرتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق کترینہ کیف کی یہ ویڈیو صنفی مساوات اور خواتین کے خلاف تشدد پر متاثر کن تقریر کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ CDS India

اس کے علاوہ ہمیں کترینہ کی عربی تقریر والی ویڈیو ‘کترینہ کیف ایف سی بنگلہ دیش‘ نامی انسٹاگرام پر ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے تیار کردہ بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @katrinakaif_fc_bangladesh

یو این ویمن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یہ کانفرنس 6 دسمبر 2016 کو ممبئی کے تاج پیلیس ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔ اس کانفرنس کا عنوان “وی یو نائٹ ‘انویسٹنگ ان پلینیٹ 50:50 ” تھا۔ کترینہ کیف اس کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کی گئی تھیں۔

مزید ہم نے کترینہ کیف کے مذہب کے بارے یں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو انڈیا ٹائمس پر شائع 2015 کا ایک انٹرویو موصول ہوا۔ جس میں کترینہ کیف نے بتایا ہے کہ ان کے والد مسلمان ہیں اور ان کی ماں عیسائی ہیں اور وہ خود سبھی مذہبوں پر یقین رکھتی ہیں اور ان کے گھر میں ایک مندر بھی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ کترینہ کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Video published by YoTube Channels CDS India and B4U Entertainment on 7 Dec 2016
Video post by Instagran handle Katrina kaif-fc-Bangladesh on 8 Feb 2024
Reort published by India Times and UN Women on March 2015, Dec 2016


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular