Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر برف میں دبی بچی کو بچائے جانے کے وائرل ویڈیو کو پاکستان کے مری حادثے کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ برف میں دبی بچی کو رسکیو کرکے اس کے بدن سے برف ہٹا رہے ہیں، بعد میں ایک شخص بچی کو اپنے کندھے پر لے جاتے ہوئے بھی نظر آرہا ہے۔
پاکستان کی معروف نیوز چینل جیو اردو کی ویب سائٹ پر مری سانحہ کے حوالے سے 16 جنوری کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق 7 اور 8 جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان کی وجہ سے 23 افراد کی اموات ہو گئی تھی، جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شامل تھے۔ مری سانحہ سے جوڑ کر ان دنوں ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں کچھ لوگ برف میں دبی بچی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان کے مری میں برف میں دبی ہوئی بچی کو زندہ نکال لیا گیا، اللہ پاک کی قدرت کا کرشمہ”۔البتہ اس ویڈیو کے ساتھ دیگر دو ویڈیو کو ایک ساتھ جوڑ کر بھی شیئر کیا جا رہا ہے، لیکن ہم یہاں ویڈیو کے پہلے حصے کا فیکٹ چیک کر رہے ہیں۔
فیس بک اور ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔
ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
برف میں دبی بچی کو بچائے جانے کا وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔
پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا، اس دوران ہمیں ڈیلی ایکسیلسیئر نامی یوٹیوب چینل پر 8 جنوری 2022 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق برف میں دبی بچی کو بچائے جانے کی یہ ویڈیو سورنکوٹ کی ہے، جہاں ماں اور بیٹی کو برف سے رسکیو کیا گیا تھا۔ سورنکوٹ نام کو جب ہم نے گوگل پر سرچ کیا تو پتا چلا کہ سورنکوٹ جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کے ایک شہر کا نام ہے۔
پھر ہم نے “برف میں دبی ماں اور بیٹی کو کیا گیا رسکیو” انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نیوز فلار، ری پبلک ورلڈ، دی ویدرنٹورک، سی این این کی ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع 8 جنوری 2022 کی خبریں ملیں۔ سبھی رپورٹ کے مطابق برف میں دبی بچی کو بچائے جانے کی یہ ویڈیو جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کا ہے۔ جہاں 37 سالہ ایک خاتون اور ان کی 11 سالہ بیٹی کو برف سے رسکیو کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 8 جنوری کو پیش آیا تھا، بچی کا نام زائدہ اور ماں کا نام نصرین بتایا گیا ہے۔ ان رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو پاکستان کے مری کا نہیں ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ برف میں دبی بچی کو بچائے جانے کا وائرل ویڈیو پاکستان کے مری سانحہ کی نہیں ہے، بلکہ بھارت کے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کا ہے، جہاں 8 جنوری کو برف میں دبی ماں بیٹی کو رسکیو کیا گیا تھا۔
YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=BOQl30tZmj4
Rebulic World:https://www.republicworld.com/india-news/general-news/jammu-and-kashmir-avalanche-in-poonch-district-mother-and-daughter-rescued-by-locals-articleshow.html
CNN:https://edition.cnn.com/videos/world/2015/04/26/avalanche-everest-caught-on-camera-earthquake-nepal.cnn
NwsFlare:https://www.msn.com/en-gb/news/other/rescuers-save-girl-trapped-in-avalanche-in-northern-india/vi-AASzgI2?MSCC=1600864376&c=14353951967692373802&mkt=en-us
Theweathernetwork:https://www.theweathernetwork.com/ca/news/article/rescuers-save-girl-trapped-in-avalanche-in-northern-india
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
March 12, 2025
Mohammed Zakariya
February 18, 2025
Mohammed Zakariya
December 17, 2024