اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا پاکستان کے سوات میں سیلاب کے دوران نظر آئی جل پری؟...

کیا پاکستان کے سوات میں سیلاب کے دوران نظر آئی جل پری؟ جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر پاکستان میں آنے والے سیلاب سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ جس میں ایک پُل کے نیچے پتھروں اور پانی میں جل پری جیسی عجیب مخلوقات نظر آرہی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سوات میں سیلاب کے پانی کے ساتھ ایک عجیب سی مخلوق بھی آئی ہے جو اس ویڈیو میں بہ آسانی دیکھی جاسکتی ہے”۔

پاکستان کے سوات میں سیلاب کے دوران نظر آئی جل پری

وائس آف امریکہ اردو پر شائع 27 اگست کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان لوگ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پریشان حال ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار جانیں جاچکی ہیں۔ جبکہ تقریا 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ سندھ اور بلوچستان کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سوات میں بھی سیلابی قہر برپا ہے۔

اسی کے پیش نظر اب سوات میں سیلاب کے پانی کے ساتھ عجیب سی مخلوق دیکھے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں جل پری جیسی مخلوق پتھروں کے درمیان دیکھی جاسکتی ہے۔’

قابل ذکر ہے کہ جل پریوں کا داستانوں میں ذکر ملتا ہے، تاہم جل پری کے وجود کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔ دیہی علاقوں میں بچوں کو سنائی جانے والی کہانیوں میں جل پریوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔

Courtesy:Youtube/
Z A edits

Fact Check/Verification

سوات میں سیلاب کے ساتھ پانی میں دیکھے جانے والی عجیب سی مخلوق کے نام پر شیئر کی جارہی ویڈیو کی تصدیق کے لیے سب سے پہلے ہم نے اسے کچھ کیفریم میں تقسیم کیا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ تاہم ویڈیو کی خراب کوالٹی ہونے کی وجہ سے اس عمل میں کوئی ٹھوس معلومات نہیں ملیں۔

ریورس امیج سرچ کا اسکرین شارٹ

وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو 9 سکینڈ کے بعد کچھ دیر کے لیے ایک لوگو نظر آتا ہے۔ حالانکہ ویڈیو کی خراب کوالٹی کی وجہ سے پورا لوگو واضح طور پر نظر نہیں آ تا، لیکن جے جے پی ڈی اورر اس کے نیچے پی آر انگلش میں لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ بتادوں کہ ویڈیو کے اوپری حصے میں ایک ٹک ٹاک صارف کے نام کے اوپر “سیلاب میں عجیب مخلوق نکل آئی” لکھا ہوا آتا ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وائرل ویڈیو مذکورہ صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا میرر ویو ہے۔

مندرجہ بالا معلومات کی مدد سے ہم نے گوگل پر ‘جے جے پی ڈی’ انگلش لفظ سرچ کیا۔ اس عمل میں ہمیں ‘جے جے پی ڈی پروڈیوسینس’ نامی ایک یوٹیوب چینل ملا۔ جس میں مختلف قسم کے افسانوی ویڈیوز موجود ہیں۔

جے جے پی ڈی پروڈیوسینس کی جانب سے 17 جولائی 2022 کو اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وائرل کلپ اسی 2 منٹ 41 سکینڈ طویل خیالی ویڈیو کا حصہ ہے۔

Courtesy:Youtube/JJPD Producciones

آپ کو بتادیں کہ چینل نے ویڈیو کی تفصیل میں یہ معلومات دی ہیں کہ ویڈیو فرضی ہے، جسے کمپیوٹر سے تیار کردہ ویژول کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

Courtesy:JJPD Producciones 

چینل نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ویڈیوز اسپیشل ایفیکٹس اور کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

Courtesy:JJPD Producciones 

غور طلب ہے کہ اس طرح کے کئی اسکرپٹڈ ویڈیوز کی ماضی میں نیوز چیکر نے تحقیقات کی ہیں، جنہیں یہاں اور یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے سوات میں سیلاب کے پانی کے ساتھ عجیب سی مخلوق دیکھے جانے کے نام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ گیا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دراصل وائرل کلپ کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی اینیمیٹڈ ویڈیو کا حصہ ہے

Result: False

Our Sources
YouTube video published by JJPD Producciones on 17 July, 2022
Newschecker Analysis

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular