پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: اسرائیل کے بحری جہاز پر انصار اللہ کی جانب سے...

Fact Check: اسرائیل کے بحری جہاز پر انصار اللہ کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے کی نہیں ہے یہ تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بحیرہ احمر میں انصار اللہ کے حملے میں جل کر ڈوبنے والے اسرائیل کے بحری جہاز کی تصویر۔
Fact
تصویر فرانس کے ساحل پر 2019 میں خطرناک مواد سے لدے کارگو جہاز کے ڈوبنے کی ہے۔

اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع رواں سال کی 25 جنوری کی ایک رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے عالمی تجارت کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی تناظر میں ان دنوں ایک تباہ شدہ بحری جہاز کے سمندر میں ڈوبنے کی تصویر کو بحیرہ احمر میں انصار اللہ کے حملے میں جل کر ڈوبنے والے اسرائیل کے بحری جہاز کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ مستند ایکس ہینڈل سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بحیرہ احمر میں جل کر ڈوبنے والا اسرائیلی جہاز۔ یمن کی مسلح افواج اور انصار اللہ کی کامیاب کاروائی میں گذشتہ روز بحیرہ احمر کی حدود سے گذرنے والے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ برطانوی جہازوں کی طرح سمندر میں غرق ہو گیا”۔

یہ تصویر سمندر میں ڈوب رہی اسرائیل کے بحری جہاز کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @DrSabirplf

Fact Check/ Verification

بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہاز پر میزائلوں سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو تصویر 13 مارچ 2019 کو شائع شده فیز او آر جی نامی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں ملی، جس کے مطابق جل کر ڈوبنے والا یہ بحری جہاز اٹلی کارگو شپ “گرانڈے امریکہ” ہے جو فرانس کے ساحل پر ڈوب گئی تھی۔ فرانسیسی حکام کے مطابق بحر اوقیانوس میں ڈوبنے والے اس جہاز میں خطرناک مواد سے بھرے 45 کنٹینر تھے۔

Courtesy: Phys Org

اس کے علاوہ 20 مارچ 2019 کو شائع ہونے والی برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل پر بھی ہمیں یہی تصویر موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس بحری جہاز کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ تصویر 12 مارچ 2019 کو جاری کی گئی تھی اور اسے 11 مارچ کو فرانسیسی میرین نیشنل کی جانب سے فلمایا گیا تھا۔ جس میں فرانسیسی برٹنی کے ساحلوں سے اٹلی تجارتی بحری جہاز گرانڈے امریکہ میں لگی آگ کو دکھایا گیا تھا۔ اس کارگو شپ پر تقریباً 2000 ہزار گاڑیاں اور کنٹینر موجود تھے۔ حالانکہ اس جہاز پر موجود 27 کارکنان کی جان بحفاظت بچا لی گئی تھی۔

Courtesy: Daily Mail

یہ بھی پڑھیں: کیا یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں برطانوی بحری جہاز کے سمندر میں غرق

Conclusion

اس طرح تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل تصویر 2019 میں فرانس کے ساحل پر اٹلی کے کنٹینر جہاز کے ڈوبنے کی ہے، نا کہ اسرائیل کے بحری جہاز پر انصار اللہ کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے کی۔

Result: False

Sources
Reports published by Phys Org and Daily Mail on March 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular