اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا ناہیل مرزوق کے نماز جنازہ کی ہے یہ وائرل...

Fact Check: کیا ناہیل مرزوق کے نماز جنازہ کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فرانس پولس کے ہاتھوں قتل کئے گئے ناہیل مرزوق کے نماز جنازہ کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور اس کا ناہیل قتل معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں فرانس میں ٹریفک چیکنگ کے دوران ایک پولس اہلکار نے نزدیک سے17 سالہ مسلم لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جس کے بعد سے فرانس کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے کئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے 159 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ اس معاملے میں اب تک کُل 72 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اب اسی واقعے سے منسوب کرکے فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں موٹر سائیکلوں کے ایک بڑے قافلے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکلوں کا یہ قافلہ ناہیل کے نماز جنازہ کا ہے۔

یہ ویڈیو ناہیل مرزوق کے نماز جنازہ کی نہیں ہے۔

Fact Check/Verification 

ناہیل مرزوق کے نماز جنازہ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ٹین آئی سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انسٹاگرام پر 28 اپریل 2023 کو شیئر شدہ ہو بہو ویڈیو ملی۔ جس سے معلوم ہواکہ ویڈیو پرانی ہے اور بائیک رائڈرز کی ہے۔

Courtesy: Instagram @pfm.dorocant

پھر ہم نے یوٹیوب پر “بائیک رائڈز” کیورڈ سرچ کیا۔ اسکرول کرنے پر ہمیں اپریل 2019 میں اپلوڈ شدہ آر سی آئی گواڈیلوپ اور ایڈی نیسٹر نامی یوٹیوب چینلس پر دوسرے اینگل سے فلمائی گئی ویڈیوز ملیں۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق گواڈیلوپ کے دمتری زامی نامی شخص کے آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے سیکڑوں بائیکرس ایک ساتھ اکٹھا ہوئے تھے۔

Courtesy: YouTube/RCI Guadeloupe

پھر ہم نے “دمتری زامی، بائیکرس، فیونرل” انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اپریل 2019 کو شائع شدہ فرانسیسی زبان میں کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ گوزیئر، گواڈیلوپ میں دمتری زامی کا اس کے گھر میں ڈکیتی کے دوران قتل ہو گیا تھا، جس کے جنازے میں شرکت کرنے کے لئے بائیکرس جمع ہوئے تھے۔ دمتری زامی کا عرفی نام زیمپاچے تھا۔

Courtesy: Coppet

یہ بھی پڑھیں: کیا فرانس میں مظاہرین نے چڑیا گھر کے جانور آزاد کردئیے؟ 

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ناہیل مرزوق کے نماز جنازہ کے نام پر شیئر کی جا رہی ویڈیو پرانی ہے، جسے فرانس کے دمتری زامی نامی شخص کی آخری رسومات کے موقع پر فلمایا گیا تھا۔

Result: False

Our Sources
Post by Instagram @pfm.dorocant on 28 April 2023
Youtube video of RCI Guadeloupe and Eddy Nestar on 10 April 2019
Reports published by France Info and Coppet on April 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular