پیر, دسمبر 9, 2024
پیر, دسمبر 9, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا یہ ویڈیو پی ٹی آئی کارکنوں پر جیل میں ہو...

Fact Check: کیا یہ ویڈیو پی ٹی آئی کارکنوں پر جیل میں ہو رہے تشدد کی ہے؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
Fact
یہ ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے، اس کا پاکستان میں چل رہی سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مئی ماہ کی شروعات میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے ملک بھر میں مظاہرہ کیا تھا۔ کئی مقامات پر پولس اور مظاہرین میں ہوئے جھڑپ کی وجہ سے اموات بھی ہوئیں۔ جس کے بعد فوج نے مبینہ طور پر عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایگ گروپ الگ الگ فرد کو باندھ کر تشدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فیس بک پر وائرل ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں پر جیل میں ہو رہے تشدد کی نہیں یہ وائرل ویڈیو۔
Courtesy: FB/Daily khabar

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 دسمبر 2017 کو شیئر شدہ عدنان خان یوسف زائی نام کے فیس بک پیج پر طویل ورژن کی وہی ویڈیو ملی, جسے سوشل میڈیا پر ان دنوں جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں پر ہو رہے تشدد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ فیس بک پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو پاکستانی فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے ٹریننگ کے دوران کی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں پر جیل میں ہو رہے تشدد کی نہیں یہ وائرل ویڈیو۔
Courtesy: FB/Adnan Khan Yousuf Zai

اس ویڈیو کو دیگر فیس بک اور یوٹیوب چینلوں پر پاک ایس ایس جی ٹریننگ کا بتایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو پی ٹی آئی کارکنوں پر جیل میں ہو رہے تشدد کی نہیں ہے

وائرل ویڈیو کا ہم نے جب باریکی سے جائزہ لیا تو ایک شخص کی ٹی شرٹ پر “اسپیشل سروس گروپ” لکھا ہوا نظر آیا۔ ایک دوسرے شخص کی ٹی شرٹ پر پاکستان کے “اسپیشل سروسز ونگ” کا لوگو بھی نظر آیا۔ تیسرے شخص کے بازو پر “ایئر بورن” لکھا ہوا نظر آیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ اسپیشل سروس گروپ پاکستان آرمی کا ایک یونٹ ہے اور اسپیشل سروسز ونگ پاکستان ایئر فورس کی اسپیشل آپریشنز فورس ہے۔ یہاں یہ واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہو رہے تشدد کی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان سر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی یو میں ہوئے داخل؟

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ جیل میں ہو رہے تشدد کی نہیں ہے۔ اس کا پاکستان میں چل رہی حالیہ سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Facebook post by Adnan Khan Yousuf Zai and Pak SSG Manjanbazam on 18,26 Dec 2017
Video uploaded by YouTube Pakistan history Series and Gazi tera banda. Pakistan on 19 Feb 2020, 5 Feb 2023
Self analysis by Newschecker


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular