ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkپرینکا گاندھی کی فوٹوشاپ کی ہوئی تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ...

پرینکا گاندھی کی فوٹوشاپ کی ہوئی تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی دو مختلف تصاویر وائرل ہو رہی ہے۔ پہلی تصویر میں پرینکا گاندھی لال ساڑی میں نظر آ رہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں تریشول بھی ہے۔ ان کی پیشانی پر بڑا سا ٹیکا لگا ہے۔ اس تصویر پر لوگ طنز کر رہے ہیں کہ “جس تیزی سے پنکی جی مندر مندر گھوم رہی ہیں، انتخاب آتے آتے کہیں رادھے ماں نہ بن جائیں”۔ وہیں دوسری تصویر میں “پرینکا گاندھی جھاڑو لگاتی نظر آرہی ہیں اور ایک فوٹوگرافر زمین پر لیٹ کر ان کی تصویر کلک کرتا ہوا نظر آرہا ہے”۔

آئندہ سال اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والا ہے۔ ایسے میں عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لئے سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے پینترے آزما رہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر آٹھ اکتوبر کو پرینکا گاندھی واڈرا لکھنؤ سے متصل اندرا گاندھی کی دلت بستی لوکُش نگر پہنچی، پرینکا نے لوکش نگر کی بالمیکی مندر میں جھاڑو بھی لگائی۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق پرینکا گاندھی نے جھاڑو لگانے کو لے کر کہا تھا کہ جھاڑو لگانا عزت نفس اور سادگی کی بات ہے۔

وائرل پوسٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

 پرینکا گاندھی کی ترشول لئے وائرل تصویر
پرینکا گاندھی کی ترشول لئے وائرل تصویر
پرینکا گاندھی کی تصویر کلک کررہے فوٹوگرافر والی وائرل تصویر
پرینکا گاندھی کی تصویر کلک کررہے فوٹوگرافر والی وائرل تصویر

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

کیا سچ میں پرینکا گاندھی انتخاب کے لئے منددر مندر ماتھا ٹیک رہی ہیں یا پھر پرینکا گاندھی نے دلتوں کی مندر میں جھاڑو لگاتے ہوئے فوٹو کلک کروایا ہے؟ وائرل ہورہی پہلی تصویر کا سچ جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران 19 مارچ 2019 کو شائع شدہ آج تک کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ کے مطابق پرینکا گاندھی کی لال چُنری والی تصویر یوپی کے مرزاپور میں موجود ودھیانچل مندر کی ہے۔ جہاں انہوں نے مندر کی زیارت کی تھی اور مندر کے وزیٹر بک میں جے ماتا دی بھی لکھا تھا۔

Aaj Tak Screenshot

پڑتال کے دوران ہمیں دکن ہیرالڈ پر شائع ایک رپورٹ ملی۔جس کے مطابق پرینکا گاندھی کی وائرل تصویر ودھیانچل مندر کی زیارت کی ہے۔ جسے فوٹوشاپ کی مدد سے ایڈیٹ کر کے مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

پڑتال کے دوران ملی میڈِیا رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ تریشول اور ٹیکے کے ساتھ وائرل ہورہی پرینکا گاندھی کی تصویر ایڈیٹ شدہ ہے۔

دوسری تصویر کی تحقیقات کے دوران ہمیں زمین پر لیٹ کر تصویر کلک کر رہے فوٹو گرافر کی تصویر پی ایکس فیول ڈاٹ کام پر ملی۔ جسے دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ دو تصویروں کو فوٹوشاپ کی مدد سے ایڈیٹ کر کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

بتادوں کہ فوٹوگرافر کی تصویر کو پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس کا فیکٹ چیک نیوزچیکر ہندی کی ٹیم پہلے ہی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سچ میں راہل گاندھی کی بھانجی36 ہزارکروڑ کی ہے مالک؟وائرل دعوے کا پڑھیئے ہماری تحقیق

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرینکا گاندھی کی دونوں تصاویر کو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئر کی مدد سے ایڈیٹ کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Manipulated Media


Our Sources

AajTak

Deccanherald

PXfuel.com


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular