پیر, اپریل 29, 2024
پیر, اپریل 29, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا کمرے کی دیوار پر کندہ قرانی آیات کی یہ...

Fact Check: کیا کمرے کی دیوار پر کندہ قرانی آیات کی یہ ویڈیو ازبکستان کے مسجد کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ان دنوں سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور لنکڈن پر تقریباً ایک منٹ 40 سکینڈ کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دیوار پر کندہ قرانی آیات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ازبکستان کے بخارا کی مسجد ہے، جس میں 30 پاروں کو 30 الگ الگ کمروں کی دیواروں پر لکھا گیا ہے۔

پاکستان کی معروف نیوز چینل بول نٹورکس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ازبکستان کے شہر بخارا میں دنیا کا واحد قرآنی مصحف جو دیواروں میں کندہ ہے۔ 30 پاروں کیلئے 30 الگ الگ کمرے۔ جن کی دیواروں پر خوبصورت خط نسخ میں قرآن کریم کندہ کیا گیا ہے”۔

دیوار پر کندہ قرانی آیات کی یہ ویڈیو ازبکستان کے مسجد کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @BOLNETWORK

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 23 مارچ 2023 کو اپلوڈ شدہ ‘القناة الأولى المصرية’ نام کے یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیوز ملیں۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو میں نظر آرہی عمارت مصر میں موجود ہے اور اس عمارت کا نام دار القرآن مرکز مصر الثقافی الاسلامی ہے۔

اس کے علاوہ مصر کے پروجیکٹ میپ کی ویب سائٹ پر “دار القرآن مرکز مصر الثقافی الاسلامی” کے سلسلے میں تفصیلات ملیں۔ جس میں بھی اس مسجد کو مصر کی دارالحکومت قاہرہ میں تعمیر بتایا گیا ہے۔ یہ نہ صرف مصر بلکہ پورے افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ جس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Cairo24
Courtesy: YouTube/

گوگل میپس پر بھی اس عمارت کو مصر کے قاہرہ میں موجود ”دار القرآن مرکز مصر الثقافی الاسلامی” کا بتایا گیا ہے۔

لہٰذا نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو میں نظر آرہی مسجد ازبکستان کے بخارا کی نہیں ہے بلکہ مصر کے قاہرہ کی ہے۔ البتہ یہ بات صحیح ہے کہ مسجد کی دیواروں پر قرآنی آیات کندہ ہیں۔

Result: Missing Context

Sources
YouTube video uploaded by القناة الأولى المصرية and رئاسة جمهورية مصر العربية on 28 Mar 2023
Information regarding the mosque on Egypt’s Projects Map
Reports published by Cairo24, mubasher.aljazeera.net and Elwatannews on Mar 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular