Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ٹینک کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرین فوج کی جانب سے روسی ٹینک تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یوکرین کی فوج نے روسی ٹینک تباہ کر دیئے”۔
ان دنوں روس اور یوکرین کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر متعدد تصاویر اور ویڈیوز کو یوکرین پر روسی فوج کے مابین ہوئے حملوں کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے نیوز چیکر کی ٹیم پہلے بھی ڈیبنک کرچکی ہے۔ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
فیس بک پر بھی اس تصویر کو یوکرین فوج کی جانب سے روسی ٹینک کو تباہ کرنے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔
یوکرین فوج کی جانب سے روسی ٹینک تباہ کئے جانے کے نام پر وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوکرین ٹوڈے ڈاٹ کام ڈاٹ یو اے نامی ویب سائٹ پر 4 فروری 2015 کو شائع شدہ رپورٹ میں وائرل تصویر ملی۔ ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ ڈیبالٹ سیو میں تین روزہ جنگ کے دوران روسی ٹینک کو یوکرین میں تباہ کئے جانے کی یہ تصویر ہے، ناکہ یوکرین فوج کی جانب سے روسی ٹینک پر جوابی حملے کی ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ پر ملی جانکاری سے واضح ہوتا ہے تباہ شدہ ٹینک کی تصویر حالیہ روس اور یوکرین میں چل رہے جنگ کے دوران کی نہیں ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں یوکرین کی زیڈ این نامی ویب سائٹ پر شائع روسی زبان میں ایک رپورٹ ملی۔ جسے 4 فروری 2015 کو شائع کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ سے بھی واضح ہوتا ہے کہ یوکرین فوج کی جانب سے روسی ٹینک کو تباہ کرنے کی یہ تصویر پرانی ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں تباہ شدہ ٹینک والی تصویر کے ساتھ انگلش زبان میں شائع 4فروری 2015 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں دیگر ٹینکس کی تصاویر بھی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق روسی دہشتگردوں کے 16 ٹینکوں کے ایک مضبوط ٹینک یونٹ کو یوکرینی فوجیوں نے تباہ کر دیا تھا، جسے تین دن کی لڑائی میں حصہ لینے کے بعد ڈیبالٹسیو کے آس پاس منتقل کیا گیا تھا۔
اس کے علاہ ہمیں کیورڈ سرچ کے دوران دیگر یوکرینین زبان میں رپورٹس ملیں۔ جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ مذکورہ سبھی رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ تباہ شدہ ٹینک کی تصویر کم از کم 7 سال پرانی ہے اور اس کا حالیہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ یوکرین فوج کی جانب سے روسی ٹینک کو تباہ کرنے کے نام پر جو تصویر شیئر کی جا رہی ہے، اس کا حالیہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تباہ شدہ ٹینک کی تصویر کم از کم 7 سال پرانی ہے۔
وٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
October 11, 2022
Mohammed Zakariya
September 28, 2022
Mohammed Zakariya
August 12, 2020