پیر, نومبر 4, 2024
پیر, نومبر 4, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا پرتگال میں 8 اپریل کو ہوئے سورج گرہن کی...

Fact Check: کیا پرتگال میں 8 اپریل کو ہوئے سورج گرہن کی ہے یہ تصویر؟ یہاں جانیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پرتگال میں ہوئے سورج گرہن کا منظر۔
Fact
تصویر پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 اپریل کو دنیا کے مختلف ممالک میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو، ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس سمیت دیگر شمالی مشرقی امریکہ کی ریاستوں اور کنیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا گیا، یورپ کے مغربی حصے میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سرخ آفتاب پہاڑ کی چوٹی پر نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر پرتگال میں ہوئے حالیہ سورج گرہن کی ہے۔

ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “اس وقت پرتگال میں سورج گرہن اس طرح ہے۔ اللہ اکبر سبحان اللہ العظیم۔ یااللہ ہمیں معاف فرما”۔

ترمیم شدہ تصویر کو پرتگال میں ہوئے سورج گرہن کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Courtesy: Facebook/ ریــمو کی حـویلــی

نیوز18 اردو نے بھی اس تصویر کو اپنی خبر میں استعمال کیا ہے۔

Courtesy: News18 Urdu

Fact Check/Verification

ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 18 اپریل 2021 کو شیئر شدہ یہی تصویر ریڈٹ نامی ویب سائٹ پر ملی۔ جس سے واضح ہوا کی تصویر 8 اپریل کو ہوئے سورج گرہن کی نہیں ہے۔

Courtesy: Reddic/ r/darkestdungeon

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر 18 اپریل 2021 کو شیئر شدہ ڈیٹیکٹیو ڈریپ نامی ایکس ہینڈل پر بھی موصول ہوئی۔ جس کے کمنٹ میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ تصویر پرتگال کی نہیں بلکہ اسپین کی ہے، جسے آسمان اور پہاڑ کے درمیان حصے کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

Courtesy: X @detectivedrip_

یہاں سے ہمیں ایک سراغ ملا کہ تصویر اسپین کی ہے اور ترمیم شدہ ہے۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر “اسپین، لیک” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر میں نظر آنے والا ہوبہو مقام ملا۔ جسے اسپین کے دونوستیا_سین کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوبہو منظر والی ویڈیو دونوستی سٹی ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

پھر ہم نے ‘رِنگ’ والے حصے کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پکسابے اور پونڈ5 نامی ویب سائٹ پر ہوبہو رِنگ ملی۔ جس سے واضح ہوا کہ اسی رِنگ والے حصے کو وائرل تصویر کے ساتھ منسلک کرکے پرتگال کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے اور اصل میں یہ اسپین کا منظر ہے، حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے اور 8 اپریل کو پرتگال میں جزوی سورج گرہن لگا تھا۔

Result: Altered Image

Sources
Reddic post by r/darkestdungeon on 18 April 2021
X post by @detectivedrip on 18 July 2021
YouTube video published by Donosti City TV on 23 Sept 2018
Geo location search
Self analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular