اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پانچ وائرل پوسٹ سے متعلق...

Weekly wrap: اس ہفتے وائرل ہونے والے پانچ وائرل پوسٹ سے متعلق یہاں پڑھیں مختصر فیکٹ چیک

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر مسجد اقصی کے اندر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے حالیہ تشدد اور ترکی میں ناقص عمارتیں بنانے والوں کو سزائے موت کا دئے جانے سے متعلق فرضی پوسٹ خوب شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ رام نوی اور مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں نماز تراویح سے متعلق فرضی دعوے بھی وائرل ہوئے۔ ان سبھی سے وائرل پوسٹ سے متعلق درج ذیل کی سلائڈ میں پانچ مختصر فیکٹ چیک آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینیوں پر حالیہ حملے کی ہے یہ تصویر؟

رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد سے جوڑ کر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مسجد اقصی کے فرش پر فلسطینوں کے ہاتھو باندھ کر، ان پر کئے گئے تشدد کی یہ تصویر پرانی ہے اور اس کا مسجد اقصی پر صیہونیوں کے حالیہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا ترکی میں ناقص عمارتیں بنانے والے ٹھیکیداروں کو فوجیوں نے ماری گولی؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں فوجی جوان لوگوں کو گولی سے ہلاک کررہے ہیں۔ دعوی کیا گیا کہ ترکی میں ناقص عمارتیں بنانے والے ٹھیکیداروں کو فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو اپریل 2013 میں شامی فوج کی جانب سے عام شہریوں کے قتل عام کرنے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

گجرات میں رام نومی معاملے میں مسلمانوں کی ہوئی گرفتاری سے اس ویڈیو کا کیا ہے تعلق؟

ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ گجرات میں رام نومی کے موقع پر ہندو شرپسندوں نے مسلم محلوں میں ہنگامہ کیا، لیکن پولس نے ایک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو ان کے گھروں سے جبراً رات کے وقت چھاپا مار کر گرفتار کیا۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے اور حیدرآباد کی ہے، اس کا گجرات میں رام نومی کے پیش نظر ہو رہی حالیہ کاروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں 8 لاکھ لوگوں نے ادا کی نماز تراویح؟

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ جاری ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمان مساجد و دیگر مقامات میں تراویح کا بھرپور اہتمام کرتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر مسجد میں ادا کی جا رہی نماز تراویح کی ایک تصویر سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کیا اور دعوی کیا کہ یہ تصویر مراکش کی مسجد الحسن ثانی میں اس رمضان 8 لاکھ لوگوں کے نماز تراویح ادا کر نے کی ہے۔ جب ہم نے اس تصویر کی حقیقت معلوم کی تو پتا چلا کہ تصویر پرانی ہے اور مسجد الحسن ثانی میں محض ایک لاکھ پانچ ہزار لوگ ہی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

مختلف ممالک کا بتاکر شیئر کی جارہی بلی اور امام کی محبت کی یہ ویڈیو کہاں کی ہے؟

سوشل میڈیا پر نماز تراویح کے دوران پیش امام سے محبت کا اظہار کر رہی بلی کی ایک ویڈیو کو مختلف صارفین ترکی، سعودی عرب اور مراکش وغیر کا بتاکر خوب شیئر کر رہے ہیں۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو الجزائر کے شمال میں برج بو عریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular