جمعہ, ستمبر 20, 2024
جمعہ, ستمبر 20, 2024

ہومFact Checkکیا اردو کو ملا اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ؟ یہاں پڑھیں...

کیا اردو کو ملا اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ؟ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا صارفین سچ کی آواز اخبار کی ایک کٹنگ شیئر کر رہے ہیں۔ جس کا عنوان ہے کہ “اردو کو ملا اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ”۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اردو اب اقوام متحدہ کی سرکاری زبان بن گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا اردو زبان میں پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اردو کو اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ نہیں دیا گیا ہے
Courtesy:FB/ A Rahman Khan

پاکستان کے ہاشم اعظم نام کے صحافی نے بھی سچ کی آواز کے اخبار کی کٹنگ کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ آرکائیو لنک یہاں موجود ہے۔

Fact

اردو اقوام متحدہ کی سرکاری زبان بن گئی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے یونائیٹڈ نیشن کے آفیشل ویب سائٹ کو کھنگالا جہاں 6 سرکاری زبان (انگریزی، عربی، چینی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی) کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔ لیکن کہیں بھی اردو کا تذکرہ عالمی زبان کے طور پر نہیں کیا گیا ہے۔

بتادوں کہ سچ کی آواز کی فرضی خبر کی کٹنگ 2021 میں بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔ جس کا فیکٹ چیک نیوزچیکر اردو نے پہلے بھی کیا تھا۔ جس میں نیوز چیکر نے سچ کی آواز کے ایڈیٹر سے رابطہ کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس خبر کی تصحیح 6 جنوری 2021 کو شائع کی تھی۔

+

Courtesy:Sach ki Aawaz

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اردو کو اقوام متحدہ کی زبان کا درجہ نہیں دیا گیا ہے، سچ کی آواز اخبار نے فرضی خبر شائع کی تھی۔

Result: False

Our Sources

UN website
Report Sach ki Aawaz 6/Jan/2021

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular