جمعرات, اکتوبر 10, 2024
جمعرات, اکتوبر 10, 2024

ہومFact Checkدوسال پرانی بائیں بازو کی ریلی کی تصویر کو حال کے دنوں...

دوسال پرانی بائیں بازو کی ریلی کی تصویر کو حال کے دنوں کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہاہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پر گلوندرسنگھ نامی یوزر نے دو تصاویر شیئر کی ہیں۔یوزر کا دعوی ہے کہ یہ تصاویر بنگال میں ہوئی سی پی آئی اور کانگریس کی مشترکہ ریلی کی ہیں۔

Screen shot of Viral post
Screen shot of Viral post

گلوندرسنگھ کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

فیس بک پر بھی ان تصاویر کے ساتھ کئی اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ جسے کولکاتہ کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ کا بتایا گیا ہے۔ درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔

ڈاکٹریامین انصاری کے پوسٹ کا آرکائیو لنک

استھانوی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل تصاویر کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے اسے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے ٹویٹرایڈوانس سرچ کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں میگھنا نامی ٹویٹر یوزر کا ایک ٹویٹ ملا۔جسے 10جون 2020 کو شیئر کیا گیا ہے۔ یوزر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ تصویر کولکاتہ کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ کی ہےجو فروری 2019 کی ہے”۔

Old Twitter post

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں انڈیا کانٹینٹ،عالمی،پیپل ڈسپیچ اور پیپل ڈیموکریسی نامی ویب سائٹ پر شائع 2019 کی وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویروں کے ساتھ خبریں ملیں۔صرف دونوں تصاویر کے رنگوں میں فرق دیکھنے کو ملا۔

عالمی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وائرل تصویر کولکاتہ کے بریگیڈ گراؤنڈ کی ہی ہے۔ 3فروری 2019 کو لیفٹ فرنٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ عالمی ویب سائٹ نے اس تصویر کا کریڈٹ سائیکٹ پال /پیسیفک پریس /عالمی لائیو نیوز کو دیا ہے۔ اس ریلی کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ کولکاتہ کی تاریخی بریگیڈ میدان میں ا ب تک کی ہونے والی سب سے بڑی ریلیوں میں سے ایک ہے۔

Sreen shot of Alamy website
Sreen shot of Alamy website

پیپل ڈیموکریسی کے مطابق اس ریلی میں دس لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔ اس ریلی کے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ بنگال کے مختلف حصوں سے بائیں بازو کے کارکنان جنرل الیکشن 2019 سے پہلے ہوئی بریگیڈ ریلی میں شامل ہوئے تھے۔ اس ریلی نے ریاست میں فرقہ ورانہ اور سیاسی پولورائیزیشن کے لئے ایک چیلنج کھڑا کردیا تھا۔

Screen shot of People Democracy Report
Screen shot of People Democracy Report

پیپل ڈسپیچ کے مطابق 3 فروری 2019 کو لیفٹ فرنٹ کی ریلی میں شامل دس لاکھ سے زائد لوگوں نے آنے والے انتخا بات میں مرکز کی بی جے پی سرکار اور ریاستی ترنمول کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کا عہد کیا تھا۔ ریلی میں صبح سے ہی انڈین پیوپل تھیٹر ایسوسی ایشن ،ربیندر سنگیت،سلیل چودھری اور کیفی اعظمی جیسے فنکار موجود تھے۔اس ریلی کا مقصد تشد اور عوام مخالف پالیسی کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔

Screen shot of People Democracy Report
c

سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر 2019 میں ہوئی لیفٹ فرنٹ کی ریلی کی ہے۔درج ذیل میں وائرل تصویر اور ویب سائٹ پر ملی تصویر کو کچھ نشاندہی کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

Comparison between both Viral and actual images.
Comparison between both Viral and actual images.

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر 3فروری 2019 میں کولکاتہ بریگیڈ گراؤنڈ میں ہوئی لیفٹ فرنٹ ریلی کی ہے۔اس تصویر کا تعلق حال کے دنوں میں ہوئی کانگریس اور سی پی آئی کی مشترکہ ریلی سے نہیں ہے۔

Result:Misleading

Our Sources

Dhttps://peoplesdispatch.org/2019/02/04/million-strong-peoples-brigade-in-india-pledges-to-oust-right-wing-forces/#

A:https://www.alamy.com/kolkata-india-03rd-feb-2019-left-activist-from-different-part-of-state-take-part-in-the-left-front-brigade-rally-ahead-of-general-election-2019-credit-saikat-paulpacific-pressalamy-live-news-image234668247.html?pv=1&stamp=2&imageid=5FEA4BB3-1023-4C5A-96EF-2F692D4D6CCD&p=199534&n=0&orientation=0&pn=1&searchtype=0&IsFromSearch=1&srch=foo%3dbar%26st%3d0%26pn%3d1%26ps%3d100%26sortby%3d2%26resultview%3dsortbyPopular%26npgs%3d0%26qt%3dLeft%2520Front%2520rally%2520at%2520the%2520Brigade%2520Parade%2520ground%2520in%2520Kolkata%2520%25202019%26qt_raw%3dLeft%2520Front%2520rally%2520at%2520the%2520Brigade%2520Parade%2520ground%2520in%2520Kolkata%2520%25202019%26lic%3d3%26mr%3d0%26pr%3d0%26ot%3d0%26creative%3d%26ag%3d0%26hc%3d0%26pc%3d%26blackwhite%3d%26cutout%3d%26tbar%3d1%26et%3d0x000000000000000000000%26vp%3d0%26loc%3d0%26imgt%3d0%26dtfr%3d%26dtto%3d%26size%3d0xFF%26archive%3d1%26groupid%3d%26pseudoid%3d%26a%3d%26cdid%3d%26cdsrt%3d%26name%3d%26qn%3d%26apalib%3d%26apalic%3d%26lightbox%3d%26gname%3d%26gtype%3d%26xstx%3d0%26simid%3d%26saveQry%3d%26editorial%3d1%26nu%3d%26t%3d%26edoptin%3d%26customgeoip%3d%26cap%3d1%26cbstore%3d1%26vd%3d0%26lb%3d%26fi%3d2%26edrf%3d0%26ispremium%3d1%26flip%3d0%26pl%3d

p:https://peoplesdemocracy.in/2019/0210_pd/west-bengal-brigade-turns-red-sea

I:https://www.indiacontent.in/kolkata–workers-of-leftist-parties-participate-in-a-left-front-rally-at-the-brigade-parade-ground-in-kolkata-on-feb-3–2019–photo–ians-/pr-784459/

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular