اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckViralکیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 70 روپے کم کرنے کا اعلان...

کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 70 روپے کم کرنے کا اعلان کیا گیا؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو نئی معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر فروری 2023 میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کمی کو لےکر پوسٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ فیس بک صارفین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قمیت میں 70 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ایس او پی کے ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

Courtesy: FB/Super Clips

سوشل میڈیا نٹورکنگ سائٹ فیس بک پر 19 دسمبر کو ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے کمی کا اعلان کیا۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “صبح 7 بجے کی ہیڈ لائنس شہباز شریف کا بڑا اعلان پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے کمی، اب ہر پاکستانی خوشحال زندگی گزار سکتا ہے”۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 70 روپے کم کرنے کے اعلان کی خبر فرضی ہے
Courtesy: Facebook/Barship

Fact

کیا وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرول کی قمیت میں 70 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ جاننے کے لئے ہم نے گوگل پر چند کیورڈ سرچ کیے تو ہمیں پاکستانی نیوز ویب سائٹس ڈیلی پاکستان اور سما ٹی وی پر 15 دسمبر 2022 کی خبریں ملیں۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق پاکستانی حکومت نے پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل ساڑھے سات روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن گوگل پر سرچ کرنے سے کہیں بھی 70 روپے فی لیٹر سستا ہونے سے متعلق رپورٹس نہیں ملیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے آفیشل فیس بک پیج پر پیٹرول و ڈیزل سے متعلق 16 دسمبر 2022 کی ایک پوسٹ ملی۔ جس میں پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بات لکھی ہے۔ لائٹ ڈیزل و مٹی کے تیل کی قمیتوں میں 10،10 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Courtesy:FB/ ShehbazSharif

پاکستان ‘آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی’ کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں پیٹرول کی قیمت کے سلسلے میں ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں ہوئی، جس میں پیٹرول کی قمیت 70 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا ذکر ہو۔ بتادوں کہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی 40 اور 100 روپے فی لیٹر سستا ہونے کو لے کر دعویٰ کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے کی کمی کے اعلان کی خبر فرضی ہے۔

Result: False

Our Sources

Report published by Daily pakistan and Samaa Tv on 15 Dec 2022
Facebook post by PM of Pakistan Shehbaz sharif on 16 Dec 2022
Notification released on the website of Ogra.org.pk

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular