جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پانچ وائرل...

Weekly Wrap: اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پانچ وائرل پوسٹ کا مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کئے جارہے حملے سے جوڑکر متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ جن میں ایک خاندان کی تصویر کو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی حملے میں پورے خاندان کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ پیپسی کے ایک کین کی تصویر شیئر کی گئی، دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل نے بائیکاٹ کے ڈر سے پیپسی کا پیکیجنگ بدل دیا ہے۔ ان سبھی موضوع پر پانچ مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

 کیا تصویر میں نظر آنے والے سبھی افراد اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں؟

سوشل میڈیا پرایک گروپ تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ اس تصویر میں نظر آ نے والے سبھی افراد اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہماری تحقیقات سے واضح ہو اکہ تصویر میں نظر آرہے خاندان میں سےپانچ افراد کی اموات ہوئی ہے، بقیہ چند افراد زندہ ہیں، البتہ اسرائیلی حملے میں ایک مختلف خاندان کے سبھی افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ پورا آٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیا پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ میں تبدیلی کی ہے؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی کمپنی پیپسی نے بائیکاٹ سے بچنے کے لئے اپنی پیکیجنگ ڈیزائن تبدیل کرکے اس پر فلسطین لکھ دیا ہے۔ جبکہ پیپسی ایک امریکی کمپنی ہے، پیپسی نے فلسطینی ثقافت کی عکاسی اور فلسطینی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اپنے 2 نئے پروڈکٹس کو اگست 2023 میں نئی شکل میں لانچ کیا تھا۔اسے اسرائیل اور فلسطین تنازع سے قبل لانچ کیا گیا تھا۔پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا اسرائیلی ٹینک کو گرینیڈ سے تباہ کرنےکی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر اسرائیلی ٹینک کے بیرل میں جنگجوؤں کی جانب سے گرینیڈسے ٹینک تباہ کرنے کا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور شام کے حُمص کی ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیااسرائیلی ٹینک کو حماس کی جانب سے تباہ کرنے کی ہے یہ ویڈیو؟

ایک ویڈیو کے ساتھددعویٰ کیا گیا کہ یہ حماس کے اسرائیلی ٹینکوں پر تابڑ توڑ حملےکی ہے۔ جبکہ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو گیم کا ایک کلپ ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیاٹینک پر حملے کی یہ ویڈیو تازہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فلسطینی جنگجوؤں اسرائیل میں داخل ہونے کے بعددشمن فوج پر حملےکرکے ٹینک تباہ کر نے کی ہے۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریبا 17 سال پرانی اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل ڈیفنس فورس کو اغوا کرنے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular