منگل, اپریل 16, 2024
منگل, اپریل 16, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی 5 وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔

کیا دی وائر نے امت شاہ کے بیٹے سے مانگی معافی؟

سوشل میڈیا پر  دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے پر جھوٹے الزام لگانے کے سبب دی وائر نے کیس ہارنے کے بعد سپریم کورٹ میں معافی نامہ پیش کیا ہے۔ جبکہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔  دی وائر سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔دی وائر کیس نہیں ہارا ہے اور نا ہی دی وائر کی طرف سے سپریم کورٹ میں معافی نامہ پیش کیا گیا ہے۔

پوری خبر یہاں پڑھیں

کیا کشمیری کامیڈین شبیر خنبلی کی ہوئی موت؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

 فیس بک پر کئی یوزرس نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری کامیڈین شبیر خنبلی کی موت ہوچکی ہے۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ جبکہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ کشمیری کامیڈین شبیر خنبلی کی موت کی خبر فرضی ہے۔ مذکورہ جانکاری سے واضح ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے کےلیے شبیر کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں

کیا ملک بھر میں منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند رکھی جائے گی؟

سوشل میڈیا پر کئے دعوے کے مطابق ملک بھر میں منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند رہیں گی۔ یوزر نے مزید لکھا ہے کہ سرکار نے اچھا فیصلہ لیا ہے۔ ہم سرکار کے اس فیصلے کی پوری حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک بھر میں منگل کے دن چھوٹے جانوروں کے گوشت کی دوکانیں بند کرنے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل گروگرام کی میئر مدھوآزاد نے صرف گروگرام میں منگل کے دن گوشت کی دوکانیں بند کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں

آرٹ انسٹالیشن کو ٹورنٹو کے سالانہ کتاب عطیہ فیسٹیول کا بتاکر کیا جارہاہے شیئر

سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تہوار منعقد کیا جاتا ہے جہاں ایک سڑک عطیہ ہوئی کتابوں کی ندی میں تبدیل ہوگئی ہے اور وہاں سے کوئی بھی شخص اپنی من چاہی کتاب لے سکتا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ  وائرل تصویر کم از کم 4سال پرانی ہے۔ یہ تصویر ٹورنٹوشہر میں کتات عطیہ میلے کی نہیں ہے۔ بلکہ آرٹ انسٹالیشن کی ہے۔ جس میں ہزاروں کتابوں کو ٹورنٹو کی مصروف ترین سڑک پر بچھا گیا تھا۔ اس آرٹ کو اسپین کے گمنام آرٹسٹوں کا ایک گروپ لوجین نے تیار کیا تھا۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیق

کیا بنگلہ دیش میں 10 لاکھ لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کیا احتجاج؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

سوشل میڈیا پر لوگوں کی بھیڑ کی دو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش میں بھارتیہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔اس احتجاج میں مودی کے خلاف ایک ملین لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ تصاویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ سچ پر مبنی ہے۔لیکن دونوں تصاویر پرانی ہے۔ایک تصویر کا تعلق گجرات سے ہے اور دوسری کا بنگلہ دیش سے،جو کم از کم ایک سال پرانی ہے۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular