ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی چار اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ منٹ میں ہفتے کی چار اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے کی چار وائرل پوسٹ کی تحقیقات محض پانچ منٹ میں یک بعد دیگرے سلائڈ میں پڑھیں۔ جس نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

کیا بہار میں 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے ہوئی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک شادی شدہ جوڑے کی تصویر خوب شیئر کی گئی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بہار کے نوادا میں ایک والدین نے اپنی 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے کر دی ہے۔ جبکہ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔ سچائی یہ ہے کہ بہار کے نوادا میں 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے کرنے کا دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہی لڑکی عمر 19 سال ہے 8 سال نہیں ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔۔

کیا کرونا ویکسین لگنے کے بعد جسم میں کرنٹ آجا تا ہے؟

ٹویٹر اور فیس بک پر اس ہفتے کرونا ویکسین لگنے کے بعد جسم میں کرنٹ آ جاتا ہے اور اس جگہ پر ایل ای ڈی بلب لگاتے ہی بلب جلنے لگتا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ ویکسین کے ذریعے جسم میں برقی لہر دوڑائی جانے والی خبر فرضی ہے۔ کووڈ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے، سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو بناکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات ۔۔۔

کیا 4 جی ٹاور کے سرکٹ بورڈ میں ڈالا گیا ہے کووڈـ19 چپ؟

سوشل میڈیا پر اس ہفتے ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 5 جی ٹاور کے سرکٹ بورڈ میں کووڈ-19 چِپ لگائی گئی ہے۔ جس کا انکشاف ایک مزدور نے ویڈیو بناکر کیا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے سرکٹ بورڈ پر لگی چِپ 5 جی ٹاور کی نہیں ہے اور نا ہی اس چپ کا کووڈ-19 سے کوئی لینا دینا ہے۔ بتادوں کہ یہ سرکٹ بورڈ پرانے سیٹ ٹاپ باکس کا ہے اور اس کی اصل تصاویر میں کووڈ 19 کا لیبل بھی موجود نہیں تھا۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔۔

ڈبلو ایچ او نے کرونا وائرس کو نہیں بتایا موسمی وائرس؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ” ڈبلیو ایچ او نے مکمل طور پر یو ٹرن لے کر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک موسمی وائرس ہے۔ موسم کی تبدیلی کے دوران یہ گلے کی سوزش ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈبلو ایچ او کا کہنا ہے کہ اب کرونا مریض کو الگ تھلگ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی عوام کو معاشرتی دوری کی ضرورت ہے۔ یہ ایک مریض سے دوسرے شخص میں بھی منتقل نہیں ہوتا ہے” ڈبلیو ایچ او کی پریس کانفرنس دیکھیں ؟؟؟ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ڈبلو ایچ او نے کرونا وائرس کو کبھی بھی موسمی بخار نہیں بتایا اور نا ہی ایسے کسی بیان پر یوٹرن لیا ہے۔ جس ویڈیو کو ڈبلو ایچ او کی پریس کانفرنس کا بتایا جا رہا ہے وہ کافی پرانا ہے اور اس میں کرونا سے جڑی باتیں گمراہ کن ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular