ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:5 منٹ میں ہفتے کی پانچ اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Weekly Wrap:5 منٹ میں ہفتے کی پانچ اہم تحقیقات یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ پر کئے گئے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ مختصراً درج ذیل کے سلائڈ میں پڑھ سکتے ہیں۔ جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی شیئر کیا تھا۔

کیا یہ ویڈیو آسام پولس کے تشد کا بتاکا ہے؟

فیس بک پر اس ہفتے ایک ویڈیو کو آسام پولس کے تشد کا بتا کر شیئر کیا گیا تھا۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ :آسام میں بھارتی پولس کی دہشتگردی کا منظر، مسلمان کو قتل کرکے اس کی لاش پر پولس والے ڈانس کر رہے ہیں۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ وائرل ویڈیو کا آسام پولس کے تشدد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو بہار کے فاربس گنج کا ہے۔ جہاں 2011 میں پولس نے اسٹارج فیکٹری کی جائیداد کو لے کر فائرنگ کی تھی اور لاش پر پولس اہلکار نے کود کود کر اس کی بے حرمتی کی تھی۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔۔۔

کیا وائرل تصویر میں نظر آرہا برہنہ شخص پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی ہے؟

 برہنہ شخص کی تصویر کو پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ “نیویارک ایئرپورٹ پر پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کو برہنہ کر کے تلاشی لی گئی”۔ بتادوں کہ کچھ صارفین اس واقعے کا ذمہ دار بھارت کو بھی ٹھہرا رہے ہیں۔ جبکہ تحقییقات سے پتا چلا کہ  برہنہ شخص کی وائرل تصویر پاکستانی لیڈر شہریار آفریدی کی نہیں ہے، بلکہ اوریگن کے رہنے والے جان ای برینن نامی شخص کی ہے۔

یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔۔۔۔

کیا آئی ایس آئی نے پنجشیر میں اسپیس شپ پر بنایا اپنا ہیڈکوارٹر؟

اس ہفتے فیس بک اور ٹویٹر پر بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے ہوئے اسپیس شپ کی ایک تصویر کو خوب شیئر کیا گیا۔ صارفین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ”آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر وادی پنچشیر میں محو پرواز پایا گیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا میں کھلبلی”۔بتادوں کہ اس تصویر کو زیادہ تر مزاحیہ طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل تصویر ایک غیر ملکی ویب سیریز کا منظر ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔۔

کیا امریکی صدر جوبائیڈن اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی یہ تصویر حقیقی ہے؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ پاک پی ایم عمران خان کی تصویر کو مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ تصویر سے متعلق ایک صارفین کا دعویٰ تھا کہ “یو این جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میرے کپتان بائیڈن سے ملاقات میں مصروف تھے”۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔۔۔

بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے بدلا اپنا مذہب؟

صارفین کا دعویٰ ہے کہ “بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے اپنا مذہب بدل لیا ہے”۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اسلام مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب نہیں اپنایا ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو ہندو رہنما کی جانب سے ہندو ریتی رواج کے پیش نظر مہوتسو کا دعوت پیش کیا جا رہا ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular