جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:پانچ مختلف وائرل پوسٹ کے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ مختلف وائرل پوسٹ کے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان میں ہو رہے سیاسی گھمسان اور بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق پرانی ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ خوب شیئر کیا گیا ہے۔ وہیں سویڈن میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کیا گیا، جس سے متعلق پرانی ویڈیو کو حالیہ واقعے سے جوڑ کر شیئر کیا گیا۔ اس علاوہ یوکرین پر کوؤں کے حملے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جبکہ ایک ویڈیو کو ایک شخص پر خواتین کی تشدد کا بتاکر شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ شخص بھارتی لیڈر ہے، انہوں نے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا تو ان کے حلقے کی خواتین تشدد کا شکار بنایا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ کی 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

عمران خان کے حمایتیوں نے پاکستان سے متعلق مودی کی پرانی ویڈیو کیا شیئر

عمران خان کے حمایتیوں کی جانب سے پاکستان سے متعلق وزیر اعظم مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “ہم نے پاکستان کی ساری ہیکڑی نکال دی، اسے کٹورے لےکر دنیا بھر میں گھومنے پر مجبور کردیا”۔ دعویٰ کیا گیا کہ مودی نے یہ بیان عمران خان کی حکومت جانے کے بعد دیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وزیر اعظم نے یہ بیان ایک سیاسی جلسے کے دوران دیا تھا، جب پاکستان میں عمران خان کی حکومت تھی۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بجلی بحران پر مسلم لیگ (ن) رکن احسن اقبال نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کی؟

پاکستان کے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر احسن اقبال کے پرانے بیان کو حالیہ بجلی بریک ڈاؤن کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ بجلی بریک ڈاؤن کے بعد احسن اقبال نے اپنی اتحادی حکومت پر تنقید کیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عمران خان کے دور حکومت میں بجلی بریک ڈاؤن کو لے کر بیان دیا تھا کہ یہ حکومت نااہل ہے اور ملک نہیں چلا پائے گی۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو سویڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کی ہے؟

سویڈن میں ترکی کے سفارتخانہ کے باہر قرآن کے ایک نسخے کو جلایا گیا ہے، جس کے بعد قرآن نذر آتش کرنے کی ایک دوسری ویڈیو کو سویڈن کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلو م ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اس کا سویڈن میں ہوئے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا خواتین کے ہاتھوں تشدد کانشانہ بنائے جارہے شخص کا تعلق بھارتی سیاستدان سے ہے؟

ایک شخص پر خواتین کے تشدد کی ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ یہ شخص بھارتی لیڈر ہے۔ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس نے وعدے کو پورا نہیں کیا تو خواتین نے انہیں جم کر مارا پیٹا۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو کیرلہ کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا آسمان میں اڑ رہے کوؤں کے جھنڈ کی یہ ویڈیو یوکرین کی ہے؟

آسمان میں کوؤں کے جھنڈ کی ایک ویڈیو کو یوکرین کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں بھاری تعداد میں کوؤں کے ایک جھنڈ کو آسمان میں اڑتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ کوؤں نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلو م ہوا ویڈیو پرانی ہے اور یوکرین کی نہیں ہے، بلکہ ہوسٹن کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular