ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ محض 5 منٹ میں درج ذیل کے سلائیڈ میں پڑھیں۔ جنہیں اس ہفتے سوشل میڈیا پر صارفین نے خوب شیئر کیا تھا۔

Weekly Wrap:پانچ اہم تحقیقات محض 5 منٹ میں پڑھیں

میکسیکو کے رکن پارلیمنٹ کی نیم برہنہ تصویر گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

میکسیکو کے رکن پارلیمنٹ کی ایک نیم برہنہ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ “میکسیکو کے رکن پارلیمنٹ نے خطاب کے دوران اپنے کپڑے اتارتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے کہا، “مجھے برہنہ دیکھ کر یقینا شرم آرہی ہوگی تو پھر میرے ملک کے جب ہزاروں لوگ ایسے ہی بھوکے ننگے اور بے روزگار گھومتے ہیں تو آپ کو شرم کیوں نہیں آتی”؟ جبکہ تصویر کے ساتھ کیا گیا دعوی من گھرنت ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

روس کی سڑک پر عمران خان اور پوتن کے پوسٹر کی ترمیم شدہ تصویر وائرل، جانیں سچ

ان دنوں روس کی سڑک پر ٹرافک جام میں ایک ٹرک کے پیچھے عمران خان اور روسی صدر ولادمیر پوتن کی تصویر بنی ہوئی وائرل ہو رہی تھی۔ صارف کا دعویٰ تھا کی “روس کی سڑک کی یہ تصویر ہے، جہاں روسی صدر پوتن اور عمران خان کی تصویر لگا کر لوگ ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ سب دنیا بھر میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہونے کی پہچان ہے”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

راجستھان میں تشدد کے دوران پولیس اہلکار کو لگی چوٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی گمراہی

راجستھان میں تشدد کے دوران پولس اہلکار کو لگی چوٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ ویڈیو کے حوالے سے صارف کا دعویٰ تھا کہ “مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے ایک پولس اہلکار نقلی خون کی پٹی باندھ کر چوٹ لگنے کا ناٹک کر رہا ہے۔ جبکہ پڑتال سے واضح ہوا کہ تشدد کے دوران ایس آئی دھنارام کے سر پر چوٹ لگنے کا جھوٹا دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔ ایس آئی دھنارام کو پچھلے دنوں جودھ پور میں ہوئی جھڑپ میں سر پر چوٹ لگی تھی۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

کیا راجا پکشے کے بیٹے کی لگژری گاڑیوں میں لگی آگ کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر لگژری گاڑیوں کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں نظر آرہی لگژری کاریں سری لنکا کے وزیر اعظم راجا پکشے کے بیٹے کی ہیں، جسے لوگوں نے نذر آتش کر دیا۔تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو اوینرا گارڈن ہوٹل کی ہے، جسے مہندا راجا پکشے کے بیٹے کی لگژری گاڑیوں کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس ہوٹل کا مالک سچتھ دی سیلوا ہیں۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

ہریانہ کے آپسی مارپیٹ کی ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر سوشل میڈیا پر کیا گیا شیئر

ہریانہ کے آپسی مارپیٹ کی ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر سوشل میڈیا پر کیا گیا شیئر

ٹویٹر پر مارپیٹ کی ایک ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر شیئر کیا گیا۔ دعویٰ تھا کہ ویڈیو میں جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے وہ بھارتی مسلم ہے اور مارنے والے ہندو مذہب کےہیں۔تحقیقات سے واضح ہوا کہ ہریانہ میں ہوئی مارپیٹ کی ویڈیو کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس شخص کی پٹائی کی جا رہی ہے، وہ مسلمان نہیں ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular