Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کے ساتھ خبریں شیئر کرنا عام سی بات ہو گئی ہے۔ یہاں ہم نے پانچ اہم تحقیقات پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں اس ہفتے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف دیئے گئے گستاخانہ بیایانات کے بعد ہو رہے احتجاج سے جوڑ کر شیئر کئے گئے ویڈیوز کے علاوہ کرکٹر معین علی کا ایک فرضی ٹویٹ بھی خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک موٹر سائیکل ریلی کی ویڈیو بھیر شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ کینسر متاثر بچے کی خوشی کے لئے نکالی گئی ریلی کی ہے۔ جسے آپ ٹاپ 5 فرضی دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کی تحقیاتی رپورٹس یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
کیا سعودی عرب میں گستاخ رسولﷺ کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو؟
اس ہفتے پیغمر محمد ﷺ کی توہین پر جاری تنازعہ سے جوڑکر ایک ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شییئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو گستاخ رسولﷺ کے خلاف سعودی عرب میں کئے گئے احتجاج کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور یمن میں یوم ولادتؐ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کی ہے۔
کرکٹر معین علی کا آئی پی ایل کو بائیکاٹ کرنے کا ٹویٹ فرضی، انگلش کرکٹ بورڈ نے کی تصدیق
سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے مشہور کرکٹر معین علی کا آئی پی ایل سے منسوب ٹویٹر پوسٹ کا اسکرین شارٹ اور ان کے نام سے دیگر دعوے کے ساتھ پوسٹ شیئر کیا جا گیا اور صارفین نے معین علی کے ٹویٹ کی تصویر شیئر کر لکھا کہ “اگر بھارت نے اپنے گستاخانہ بیان پر معافی نہ مانگی تو پھر کبھی میچ کھیلنے بھارت نہیں جاؤں گا، آئی پی ایل کا بھی بائیکاٹ کروں گا۔ اور میں اپنے مسلمان بھائیوں سے بھی یہی اپیل کروں گا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں”۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ شیئر کی جا رہی ٹویٹ فرضی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔
پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کے خلاف بھارتی مسلمانوں کے احتجاج کی نہیں ہے یہ ویڈیو
بی جے پی ترجمانوں کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ پر گستاخانہ بیان کے خلاف کئی اسلامی ممالک نے اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔ اسی کے پیش نظر عربی اور ہندی کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ جس میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سڑک پر دیکھی جا سکتی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو بھارت کی ہے، جہاں گستاخ رسولﷺ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پاکستان کے لاہور میں ہوئے چہلم پروگرام کی ہے۔
کیا بہو نے رچائی خسر سے شادی؟ وائرل ویڈیو کا جانیں سچ
فیس بک پر ایک ویڈیو کو بہو نے رچائی خسر سے شادی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایک ادھیڑ عمر شخص اور نوجوان لڑکی گلے میں ورمالا پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے واضح ہوا کہ ویڈیو اسکریپٹیڈ ہے۔
موٹر سائیکل ریلی کی 2 مختلف ویڈیو کو ایک ساتھ جرمنی سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر
فیس بک پر موٹر سائیکل ریلی کی ایک ویڈیوکے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ موٹر سائیکل ریلی جرمنی میں کینسر سے متاثر ایک بچے کی خوشی کے لئے کی گئی، ان کے والدین نے موٹر سائیکل مالکان سے کہا کہ وہ سب ان کے گھر کے پاس سے گذرے اور ہاتھ ہلا دے، اس سے بچے کو خوشی ہوگی۔ ان کی امید سے زیادہ تقریباً 20000 موٹر سائیکل والے وہاں پہنچ گئے۔ جبکہ تحقیقات سے موٹر سائیکل ریلی کی دو مختلف ویڈیو کو ساتھ جوڑ کر جرمنی میں انسانیت کی مثال پیش کرنے والے ایک واقعے کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.