اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے پانچ اہم تحقیقاتی رپورٹس...

Weekly wrap: سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے پانچ اہم تحقیقاتی رپورٹس یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اس ہفتے مختلف تصاویر اور ویڈیوز الگ الگ دعوے کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ جس میں ایک لڑکی کے چہرے پر پیشاب کرنے کی ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر خوب شیئر کیا گیا، اس کے علاوہ سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کی اہلیہ کے مسلمان شخص کے ساتھ فرار ہونے کا بتاکر ایک بریکنگ اسکرین شارٹ شیئر کیا گیا۔ وہیں چھتیس گڑھ میں ہوئے نکسلی حملے کا بتاکر بھی تصاویر شیئر کی گئیں، عید الفطر سے متعلق بھی کئی ویڈیو و تصاویر کو صارفین نے شیئر کیا۔ انہی وائرل پوسٹ کے 5 اہم تحقیقاتی رپورٹس درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں۔

کیا بھارت میں باپردہ مسلمان لڑکی پر ہندو لڑکے نے کیا پیشاب؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ جس میں ایک برقعہ پوش خاتون کے چہرے پر ایک فرد پیشاب کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کی باپردہ مسلمان لڑکی کے چہرے پر ہندو لڑکے نے پیشاب کیا ہے۔ یہ سب بھگوا لو ٹریپ کا نتیجہ ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور افریقی ملک الجزائر کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا سریش چوہانکے کی اہلیہ مسلم نوجوان کے ساتھ ہوئی فرار؟

سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کی اہلیہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بریکنگ اسکرین شارٹ شیئر کیا گیا، جس پر چوہانکے کی اہلیہ مایا کے مسلمان لڑکے کے ساتھ فرار ہونے کی خبر تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسکرین شارٹ جعلی ہے اور جو دعویٰ کیا جا رہا ہے اس میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ لنک کلک کرکے پڑھیں پوری پڑتال

کیا حالیہ چھتیس گڑھ نکسلی حملے کی ہیں یہ تصاویر؟

26اپریل کو چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ کے ارنپور میں نکسلیوں کا حملہ ہوا تھا، جس کے بعد تازہ حملے سے منسوب کرکے چند تصاویر کو چھتیس گڑھ نکسلی حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سبھی وائرل تصاویر پرانی ہیں اور مختلف واقعات کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا سچ۔

کیا امریکی مسجد میں نمازِ عید میں ہندو خاتون نے ڈالی خلل؟

عیدالفطر سے متعلق ایک ویڈیو کو صارفین نے خوب شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکی ریاست ورجینیا کی ایک مسجد میں نمازِ عید کے دوران ایک ہندو خاتون نے مسجد کے ممبر پر جاکر ہنگامہ کیا۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا گیا ہے۔ دراصل جس خاتون کو ہندو بتایا جارہا ہے وہ مسلمان ہی تھیں، لیکن وہ ذہنی بیماری کی شکار تھی۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا اسرائیل کی سڑک پر اکٹھا ہوئے لوگ ادا کر رہے ہیں عید الفطر کی نماز؟

سڑک پر بھیڑ کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل میں سڑک پر مسلمانوں نے سرعام نمازِ عید ادا کی ۔ جبکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر اسرائیل کی سڑک پر نماز عید ادا کرنے کی نہیں ہے، بلکہ اسرائیل میں ہوئے احتجاج کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular