اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: سوشل میڈیا پر وائرل فرضی پوسٹ کے مختصر تحقیقاتی رپورٹس...

Weekly Wrap: سوشل میڈیا پر وائرل فرضی پوسٹ کے مختصر تحقیقاتی رپورٹس یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

برفانی چیتے کے ساتھ بیٹھی لڑکی کی اے آئی تصویر کو حقیقت سمجھ کر خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں ہونے والے سورج گرہن، پاکستانی صحافیہ غریدہ فاروقی اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی والدہ کو یہودی بتاکر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

برفانی چیتے کے ساتھ نظر آرہی لڑکی کی کیا ہے پوری حقیقت؟

برفانی چیتے کے ساتھ پہاڑوں میں بیٹھی لڑکی کی ایک تصویر کو پاکستان کے گللگت بلتستان کی رہنے والی گلمینہ کا بتاکر خوب شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی ہے، حقیقت سے اس تصویر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

 کیا پرتگال میں ہوئے سورج گرہن کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر پہاڑ کے اوپر سرخ رنگ کے سورج کی ایک تصویر کو پرتگال میں ہوئے حالیہ سورج گرہن کا بتاکر شیئر کیا گیا ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر مصنوعی ہے، جس کا 8 اپریل کو ہوئے سورج گرہن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

کیا کتے کو چومتی ہوئے خاتون کی یہ تصویر پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی کی ہے؟

ایک خاتون کی کتے کو چومتے ہوئے ایک تصویر کو پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی کا بتاکر شیئر کیا گیا ۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر بھارتی ماڈل ادیتی مستری کی ہے، جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان کی والدہ یہودی ہیں؟

اس ہفتے ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان کی والدہ یہودی ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور دعویٰ بے بنیاد ہے، سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کی والدہ فہدہ بنت فلاح ابن سلطان عجمان قبیلہ سے ہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular