جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckViralامیتابھ بچن نے نہیں دیئے مہاراشٹر سرکار کو 500 کروڑ! وائرل دعوے...

امیتابھ بچن نے نہیں دیئے مہاراشٹر سرکار کو 500 کروڑ! وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کروناوائرس سے بچاؤ کے لئے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مہاراشٹر سرکار کو 500 کروڑ روپے دیئے ہیں۔

تصدیق

ملک و بیرون ممالک میں کروناوائرس کا قہر جاری ہے۔اس مہلک مرض کی وجہ سے ہزاروں افراد کی اموات ہوچکی ہے۔وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر کروناکے حوالے سے طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں۔حال کے دنوں میں بالی ووڈ ایکٹر امیتابھ بچن کے تعلق سے ایک خبروائرل ہورہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ امیتابھ بچن نے مہاراشٹر سرکار کو پانچ سو کروڑ روپےعطیہ کئے ہیں۔تاکہ کرونا سے بچنے میں عوام کو مدد مل سکے۔

J_A_T_A_V_ 777 on TikTok

J_A_T_A_V_ 777(@sandeepja8av777) has created a short video on TikTok with music original sound. love you sri ji

ہماری کھوج

وائرل دعوے کے مطابق ہم نے جب گوگل کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پانچ سو کروڑ کے حوالے سے  کسی بھی ٹی وی چینل یا نیوز ویب سائٹ پر کچھ بھی نہیں ملا۔البتہ کروناوائرس کے تعلق سے امیتابھ بچن نے جو بھی بیانات دئے ہیں وہ خبریں گوگل اسکرین پر دیکھنے کو ضرور ملیں۔جو درج ذیل ہے۔

امیتابھ کے حوالے سے پانچ سوکروڑ والی خبر کی تحقیقات کے لئے ہم نے مہاراشٹر سرکار اور ممبئی مہاپالیکا کے ویب سائٹ پر بھی جانچ کی۔مگر وہاں اس خبر سے متعلق کچھ بھی نہیں ملا۔پھر ہم نے امیتابھ بچن کا ٹویٹرہینڈل کھنگالنا شروع کیا۔لیکن وہاں بھی سوائے ایک ویڈیو کے کچھ بھی نہیں ملا۔جوکروناوائرس سے بچاؤ کو لے کر ہو۔امیتابھ نےاپنے ویڈیو میں کرونا سے بچاؤ کی ترکیب بتایا ہے۔بقیہ کچھ بھی نہیں۔

ان سبھی  تحقیقات کے باوجود ہم نے مہاراشٹر کے سی ایم ادھوٹاکرے  اور سی ایم او کا ٹویٹر ہینڈل کھنگالا۔لیکن وہاں بھی پانچ سو کروڑ کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ملا۔

سبھی طرح کی جانچ کے بعد ہم نے ٹک ٹاک کے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ نکالا اور گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں پتا چلا کہ بگ بی اور پی ایم مودی کا یہ ویڈیو پانچ سال پرانہ ہے۔آپ کو بتادوں کہ یہ ویڈیو ہمیں مینگونیوز کے یوٹیوب چینل پر ملا ہے۔

 

یہاں آپ کو ایک بات اور بتادوں کہ  بگ بی اور پی ایم مودی کی اس خبر کو آج تک چینل نے بھی اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ امیتابھ بچن اور پی ایم مودی کی ملاقات۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل دعویٰ غلط ہے۔پانچ سال پرانے ویڈیو کو اب کا بتاکر وائرل کیا گیاہے۔ہماری تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوتا ہیکہ بگ بی نے حال کے دنوں میں نا تو پی ایم مودی سے ملاقات کی ہے اور ناہی یہ ثبوت ملا کہ امیتابھ بچن نے پانچ سو کروڑ مہاراشٹر سرکار کو عطیہ کئے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

اویسم اسکرین شارٹ

فیس بک،ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(گمران کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular