جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا کرونا ویکسین لگنے کے بعد جسم میں کرنٹ آ جاتا ہے؟...

کیا کرونا ویکسین لگنے کے بعد جسم میں کرنٹ آ جاتا ہے؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

کرونا ویکسین لگنے کے بعد جسم میں کرنٹ آ جاتا ہے اور اس جگہ پر ایل ای ڈی بلب لگاتے ہی بلب جلنے لگتا ہے۔

کرونا ویکسین لگنے کی جگہ کرنٹ آنے والے وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ
Courtesy:FB/WaqasGhumman

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک۔

کرونا ویکسین سے متعلق طرح طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ ان دنوں فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو خوب کردش کر رہا ہے۔ جس میں ایک شخص اہنے بازو پر جیسے ہی ایل ای ڈی بلب چپکاتا ہے وہ بلب جلنے لگتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا شخص کہہ رہا ہے کہ ویکسین کے ذریعے جسم میں مائیکرو چپ لگائی جا رہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ویکسین میں مقناطیس اور برقی لہر دوڑائی گئی ہے۔ اس لئے ویکسین کی جگہ پر بلب رکھتے ہی جلنے لگتا ہے یا لوہا چپک جاتا ہے۔ اس دعوے کو متعدد یوزرس نے مزاحیہ انداز میں بھی شیئر کیا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

  کراؤڈ ٹینگل پر ہم نے کرونا ویکسین بلب کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں 121،935 فیس بک یوزرس اس موضوع پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود یے۔

Fact Check/Verification 

ویکسین کے حوالے سے کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پاکستان کی معروف ویب سائٹ نوائے وقت اور اے آر وائی پر شائع 23 اور 24 مئی 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد اس جگہ سے بلب جلانے والی خبر فرضی ہے۔ دونوں رپورٹس میں پاکستان، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وائرل ویڈیوز ایک پروپیگنڈا ہے۔ عوام بے فکر ہوکر ویکسین لگوائے۔

مذکورہ جانکاری سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کا ہے اور وہاں کی حکومت اسے فرضی بتا رہی ہے۔ پھر ہم نے اس سے متعلق مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پی آئی بی فیکٹ چیک کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں بھی ایک شخص بازو پر انجیکشن لگنے والی جگہ پر بلب رکھ کر اسے روشن کر رہا ہے۔ پی آئی بی نے بھی اس دعوے کو فرضی بتایا ہے اور کووڈ ویکسین کو پوری طرح محفوظ بتایا ہے۔

کیا سچ میں کرونا ویکسین کے ذریعے جسم میں ڈالی جا رہی ہے مائیکروچپ؟

پی آئی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کروائیں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ رہی بات کرونا ویکسین کے ذریعے مائیکرو چپ ڈالنے کی تو اس سلسلے میں نیوزچیکر اردو اور ہندی زبان میں گزشتہ دنوں فیکٹ چیک کر چکے۔ جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ویکسین کے ذریعے جسم میں برقی لہر دوڑائی جانے والی خبر فرضی ہے۔ کووڈ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے، سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو بناکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Result: False

Our Source

ARYNews

Nawaiwaqt

PIB

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular