Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پرپانی کے تیز بہاؤ کی ایک ویڈیو کو بلوچستان میں آئے سیلاب سے منسوب کر کےشیئر کیا جا رہا ہے۔ بتادوں کہ پاکستان کی سماء ٹی وی پر شائع 20 جولائی کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارش کی وجہ سے اب تک 90 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔4000 مکانات تباہ ہونے کی بھی خبر ہے۔
ویڈیو کےکیپشن میں ایک ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ “سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں 8 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں اور ابھی تک اطلاعات کے مطابق 77افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور موسمیات کے مطابق آنے والے دس دنوں میں شدید بارشیں ہونگی ،جس سے سیلاب کا مزید اندیشہ ہے”۔
مذکورہ دعوے کے ساتھ فیس بک پر بھی اس ویڈیو کو بلوچستان میں آئے سیلاب سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر آزاد مشتاق ٹی وی نامی چینل پر مذکورہ ویڈیو کو بلوچستان کے ایک ڈیم ٹوٹنے کا بتاکر اپلوڈ کیا گیا ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
پانی کے تیز بہاؤ کی ویڈیو کو بلوچستان میں آئے سیلاب سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا۔ جس کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے انوڈ کی مدد سے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل پر سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش نتائج فراہم نہیں ہوئے۔ پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بیاسن سیمپل بلوگ نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی جو سوشل میڈیا پر بلوچستان سیلاب کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو عمان کے جبلِ شمس میں تیز بارش کا ہے۔
پھر ہم نے عربی میں “بعد المطر في عمان” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں عرب امارات کی نیوز ویب سائٹ البیان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہوبہو وائرل ویڈیو ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو سلطنت عمان میں طوفانی بارشوں کے سبب آئے سیلاب کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ البیان کے ویب سائٹ پر بھی وائرل ویڈیو سے متعلق رپورٹ ملی۔ جس میں عمان میں تیز بارش کے سبب سیلابی ریلے میں ایک شخص کی موت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
الخلیج نامی عربی ویب سائٹ کے آفیشل انسٹاگرام پر مذکورہ وائرل ویڈیو کو عمان میں تیز بارش کی وجہ سے آئے سیلاب کا بتایا گیا ہے۔سرچ کے دوران ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو بلوچستان میں آئے سیلاب کا بتایا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پانی میں بہتے ہوئے جانوروں کی یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے؟ کیا ہے سچ پڑھیں ہماری تحقیقات
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پانی کے تیز بہاؤ والی وائرل ویڈیو بلوچستان میں آئے سیلاب کی نہیں ہے بلکہ عمان کی ہے۔ جسے فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
Result: False
Our Sources
YouTube Video uploaded by Biason simple Vlog on 7 Jul 2022
Media Report Published by AlBayan.ae 7 Jul 2022
Instagram Post by @alkhaleej.ae 7 Jul 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.