Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
سوشل میڈیا پر صارفین ایک مکان کی دو تصویروں کو شیئر کرکے دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ مکان جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں تصادم کے دوران منہدم کیے گئے۔ ایک فیس بک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا “کشمیریوں کیا درد محسوس کریں۔ بارہمولہ انکاؤنٹر میں دو مکانوں کو نقصان پہنچا، گزشتہ 3 دنوں سے کشمیر میں 8 خاندان اپنے گھروں سے محروم ہوگئے”۔
اس کے علاوہ ٹی وی 9 کننڈا اور ٹی ٹی نہوز نے بھی اس تصویر کو بارہمولہ میں حالیہ انکاونٹر کی خبر کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
جس کا آرکائو لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
Fact
بارہمولہ انکاؤنٹر میں منہدم کیے گئے گھروں کا بتاکر شیئر کی جارہی تصویر کو ہم نے گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی پرنٹ پر شائع 11 مئی 2020 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں یہی وائرل تصویر موجود تھی۔ تصویر کے کیپشن کے مطابق یہ تصویر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں ہوئے انکاؤنٹر کی ہے۔ اس تصادم میں حزب المجاہدین ریاض نائیکو کو ہلاک کیا گیا تھا۔ دی پرنٹ نے اس تصویر کا کریڈٹ کشمیری صحافی اذان جاوید کو دیا ہے۔
تصویر سے متعلق مزید جانکاری کے لئے نیوز چیکر ٹیم کے ابرار بٹ نے اذان جاوید سے رابطہ کیا تو اذان نے تصدیق کی کہ یہ تصویر انہون کے پلوامہ کے اس مقام پر خود کھینچی ہے جہاں 2020 میں حزب المجاہدین کے مطلوب کمانڈر ریاض نائیکو کو مارا گیا تھا۔
مزید سرچ کے دوران نیوز کلک کی ویب سائٹ پر شائع 11 مئی 2020 کی ایک رپورٹ میں یہی تصویر ملی۔ اس رپورٹ میں بھی تصویر کو پلوامہ بیگ پورہ گاؤں کا بتایا گیا ہے۔ جہاں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائیکو اور اس کے ساتھی عادل کا انکاؤنٹر کیا گیا تھا۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ یہ تصویر بارہمولہ میں حالیہ انکاونٹر کی نہیں، بلکہ 2 سال قبل پلوامہ میں انکوانٹر کے دوران منہدم ہوئے گھر کی ہے۔
Result: False
Our Sources
Report by The Print, Dated May, 11, 2020
Report by Newsclick, Dated May, 11, 2022
Phone conversation with Journalist Azaan Javaid.
(اس آرٹیکل کو انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے ابرار بھٹ نے کیا ہے)
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.