جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کی 5 اہم رپورٹ

Weekly Wrap: پانچ منٹ میں پڑھیں اس ہفتے کی 5 اہم رپورٹ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر عمران خان پر ہوئے حملے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے پہنچنے سے متعلق متعد پوسٹ شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ دہلی این سی آر میں آئے زلزلے سے جوڑ کر بھی ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ وہیں آئیوری کے سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کرنے و دیگر وائرل پوسٹ کی 5 اہم رپورٹ آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا عمران خان کی یہ ویڈیو زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں ٹہلنے کی ہے؟

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسپتال میں ٹہلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان زخمی حالت میں، پیروں پر پلستر اور چار گولی لگنے کے باوجود اسپتال میں گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ تحقیققات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور حالیہ ہوئے ان پر حملے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا سچ جاننے کے لئے یہاں لنک کلک کریں۔

کیا آئیورین کے سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کرنے کی خبر سچی ہے؟

آئیورین کے مشہور سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کی دو تصاویر کو سوشل نٹورکنگ سائٹس پرشیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ سابق فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا نے مذہب اسلام قبول کر لیا ہے۔ جب ہم نے اس بارے میں تحقیقات کی تو پتا چلا کہ فٹبالر ڈیڈیئر ڈروگبا کے اسلام قبول کرنے کی خبر بے بنیاد ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا ٹی 20 سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر پاک-بھارت شایئقین نے ملکر جشن منایا؟

ٹویٹر پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت پر پاک و بھارت کے لوگ ساتھ ملکر خوشیاں منا رہے ہیں۔ جبکہ وائرل ویڈیو سیمی فائنل کھیلے جانے سے پہلے کی ہے ۔ بقیہ جانکاری کے لئے یہاں فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا گیٹ سے بندھے کتے کی یہ ویڈیو دہلی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے؟

دہلی این سی آر میں زلزلے کی خبروں کے درمیان ایک کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ ویڈیو کے آغاز میں گیٹ سے بندھا ایک کتا سوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ لیکن چند لمحے بعد اچانک گیٹ ہلنے لگتا ہے اور کتا کھڑا ہوجاتا ہے۔ دعوی کیا گیا کہ ویڈیو دہلی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور دہلی کی نہیں ہے۔ پورا سچ یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا پاکستان کی نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد کشمیریوں نے جشن منایا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزیلینڈ کو شکست دی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس سے متعلق دعویٰ تھا کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن منایا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو 2017 کی ہے۔ بقیہ جانکاری کے لئے لنک کلک کریں۔

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular