جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap:اس ہفتے پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے سے متعلق 5...

Weekly wrap:اس ہفتے پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے سے متعلق 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستان کے پشاور کی مسجد میں ہوئے حالیہ دھماکے کا بتاکر کئی پرانی تصاویر خوب شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ بی بی سی پر شائع کئے گئے بھارت کی متنازعہ نقشہ سے متعلق پوسٹ شیئر کئے گئے۔ وہیں کویت کے ناصر الخرافی کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی۔ جن سے متعلق 5 اہم تحقیقاتی رپورٹ آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا پشاور پولس لائنز کی مسجد میں ہوئے دھماکے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک مسجد کے اندرونی حصے کی تصویر کو 30 جنوری کو پشاور پولس لائنز کی مسجد میں ہوئے دھماکے کے بعد کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور افغانستان کی ہے۔ پوری معلومات یہاں پڑھیں۔

کیا پشاور دھماکے کی ہے یہ تصویر؟

مسجد میں بکھرے سامان اور لوگوں کی بھیڑ والی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے کی ہے۔ جبکہ ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ 2022 میں پشاور کی مسجد میں ہوئے دھماکے کی ہے۔ اس کا حالیہ دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ تصویر پشاور مسجد میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی ہے؟

عمارت کے صحن میں کچھ لوگ ٹوپی پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ایک جگہ پر ملبہ بھی نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر حالیہ پشاور دھماکے کی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر پرانی ہے اور سعودی عرب کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

بی بی سی کے 2015 میں شائع شدہ بھارتی نقشے کو حالیہ کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے

سوشل میڈیا صارفین بھارت کا ایک نقشہ شیئر کر رہے ہیں جس میں بھارت کو جموں و کشمیر کے بغیر دکھایا گیا ہے۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ گجرات فسادات پر دستاویزی فلم ریلیز کرنے کے بعد اب بی بی سی نے جموں و کشمیر کے بغیر بھارت کا نقشہ جاری کیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل تصویر بی بی سی نے گجرات فسادات 2002 ڈاکیو مینٹری ریلیز کرنے کے بعد نہیں، بلکہ 2015 میں شائع کی تھی جس کا اسکرین شارٹ لیکر اب شیئر کیا جارہا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ سونے کی کار، طیارہ اور بحری جہاز کویت کے امیر شخص ناصر الخرافی کا ہے؟

کویت کے مرحوم امیر ترین شخص ناصر الخرافی کی تصویر اور قبر کے ساتھ سنہرے رنگ کا طیارہ، کار، بحری جہاز، پلنگ اور نوٹوں کی گڈیوں کا ایک کولاج شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ تصویروں میں نظر آرہا ہوائی جہاز، بحری جہاز، کار اور پلنگ سونے کا ہے، جسے کویت کے امیر ترین شخص ناصر الخرافی مرنے سے پہلے چھوڑ گئے ہیں۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سبھی تصاویر مختلف ممالک کی ہیں۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular