ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: پاکستانی سیاست و دیگر وائرل دعوؤں کے 5 مختصر فیکٹ...

Weekly Wrap: پاکستانی سیاست و دیگر وائرل دعوؤں کے 5 مختصر فیکٹ چیک پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستانی جج ہمایوں دلاور اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صحافی غریدہ فاروقی کی تصویر کے ساتھ فرضی دعوے شیئر کئے گئے، اس کے علاوہ پیغمر اسلام ﷺ سے منسوب کرکے کپڑوں کی تصویر شیئر کی گئی۔ وہیں فیس بک پرائیویسی پالیسی سے متعلق فرضی پوسٹ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق 5 تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

کیا وائرل ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ نظر آ رہا شخص کیا پاکستانی جج ہمایوں دلاور ہیں؟ 

سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کا مریم نواز کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ نظر آ رہا شخص لندن میں مقیم پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی ہیں۔پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون غریدہ فاروقی؟

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون کے سلسلے میں دعوی کیا گیا کہ شہباز شریف کے بازو میں صحافی غریدہ فاروقی ہیں، جنہوں نے صدر پاکستان سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ساتھ والی تصویر کو ترمیم کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

خلائی لباس میں ملبوس شخص چاند پر نہیں بلکہ زمین پر کر رہا ہے چہل قدمی

چندیارن3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد خلائی لباس میں ملبوس ایک شخص کی ویڈیو شیئر کیا گیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “پاکستانی چاند پر انڈیا سے پہلے پہنچ چکے تھے۔ لیکن میڈیا نہیں بتائے گا۔ یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو دیکھ لیں”۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ بادل ننجنداسوامی نامی آرٹسٹ نے بنگلوروکی ٹوٹی سڑکوں کی بدحالی دکھانے کی غرض سے خلائی لباس پہن کر چہل قدمی کی ویڈیو بناکر شیئر کیا تھا۔ جسے صارفین مزاحیہ اور حقیقت سمجھ کر شیئر کیاہے۔ یہاں پورا فیکٹ چیک پڑھیں۔

 کیا محمدﷺ کے کپڑے اور ساز و سامان کی ہے یہ تصویر؟ 

فیس بک اور ایکس (ٹویٹر) پر کپڑے اور ساز وسامان کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ یہ تصویرمحمدﷺ کے کپڑے اور ساز و سامان کی ہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر میں موجود کپڑے اور ساز و سامان پیغمراسلامﷺ کے نہیں بلکہ مصر کے پادری کے ہیں۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

 کیا میٹا آپ کی تصاویر اور دیگر معلومات استعمال کرنے جا رہا ہے؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک میسج خوب شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ میٹا اپنے نئے اصول کے تحت صارفین کی تصاویر اور دیگر معلومات استعمال کر سکتا ہے میٹا نے نیوز چیکر کو بتایاکہ وائرل دعویٰ بے بنیاد ہے۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular